Business Recorder - Markets

پی ٹی اے نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی میعاد ختم کرنے کی تجویز پیش کردی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی معیاد ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین کا باقی بچا ہوا بیلنس ان کے سم کارڈ کی مکمل فعال مدت تک قابل استعمال رہے۔

یہ تجویز مشاورت کے ذریعے جاری کیے گئے مسودے کے تحت پیش کی گئی ہے، جس میں عوام اور صنعت سے 16 مارچ 2026 تک رائے طلب کی گئی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کی پری پیڈ پر مبنی موبائل مارکیٹ میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے، جہاں تقریباً 97 فیصد صارفین پری پیڈ سروسز استعمال کرتے ہیں۔

پی ٹی اے نے نوٹ کیا کہ موجودہ دور میں کئی سیلولر موبائل آپریٹرز ( سی ایم اوز) غیر استعمال شدہ پری پیڈ بیلنس کو اس کی میعاد ختم ہونے کے بعد ضبط یا ضائع کر دیتے ہیں، جس کی مدت 30 دن سے 365 دن تک مختلف ہوتی ہے، اس بات پر منحصر ہے کہ ریچارج کی مقدار کتنی تھی۔

اس سے صارفین کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر ان افراد کی جو کم بیلنس رکھتے ہیں، دوسرا سم استعمال کرتے ہیں، بیرون ملک سفر کرتے ہیں، یا ذاتی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر سروس معطل رکھتے ہیں۔

ریگولیٹر نے زور دیا کہ ”پری پیڈ بیلنس صارفین کی پیشگی ادا کی گئی رقم کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے آپریٹر کی آمدنی کے بجائے صارف کے اپنے فنڈ کے طور پر سمجھا جانا چاہیے۔“

پی ٹی اے نے بین الاقوامی بہترین عملی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے برطانیہ کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کیا، جہاں ووڈافون یو کے جیسے آپریٹرز پری پیڈ بیلنس کو اس وقت تک فعال رہنے دیتے ہیں جب تک سم کارڈ فعال ہو، اور یہاں تک کہ غیر استعمال شدہ کریڈٹ کی مخصوص مدت کے اندر واپسی کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

تجویز کردہ فریم ورک کے تحت اقدامات:

پری پیڈ بیلنس سم کارڈ کی پوری فعال مدت کے دوران قابل استعمال رہے گا، جیسا کہ پی ٹی اے کے ایس او پی برائے سم فروخت اور ایکٹیویشن میں متعین ہے۔ بیلنس کو صارف کے کمپیوٹرائزڈ نیشنل شناختی کارڈ ( سی این آئی سی) سے منسلک کیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے سیلولر آپریٹرز، ٹیلی کام صارفین اور عام عوام سے رائے طلب کی ہے تاکہ حتمی فیصلہ کرنے سے قبل تجاویز اور آراء سامنے آ سکیں۔

تبصرے ڈائریکٹر (کمرشل افیئرز)، پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کو جمع کروائے جا سکتے ہیں۔