Business Recorder - Sports

آسٹریلیا ویمنز ایشین کپ کی اہمیت اور منافع بخش ہونے میں اضافہ کرے گا، اے ایف سی
آسٹریلیا کی جانب سے ویمنز ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی اب اگلے ماہ ہونے والے ایشین کپ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گی، جس سے ٹورنامنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت اور منافع میں اضافے کی توقع ہے۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے جنرل سیکرٹری ونڈسر جان کے مطابق آسٹریلیا 2026ء کا یہ ایڈیشن معیار اور عالمی شناخت کے نئے معیار قائم کرے گا۔ اتوار سے پرتھ میں شروع ہونے والے اس 21 ویں ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن چین اور جاپان سمیت 12 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اے ایف سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی کامیابی کے بعد آسٹریلیا میں انفرااسٹرکچر اور عوامی جوش و خروش پہلے سے موجود ہے، جس کی جھلک ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت سے بھی نظر آ رہی ہے۔ ایشیائی ٹیموں اور عالمی سطح کی ٹیموں کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے کے لیے اے ایف سی نے حال ہی میں ویمنز چیمپئنز لیگ’ کا بھی آغاز کیا ہے، تاکہ کلب کی سطح پر کھیل کو مضبوط کیا جا سکے۔

یہ ٹورنامنٹ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ یہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے طور پر کھیلا جانے والا آخری ایشین کپ ہوگا۔ یہاں سے 6 ٹیمیں برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ مستقبل میں ورلڈ کپ کوالیفائرز الگ سے منعقد کیے جائیں گے، تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ بین الاقوامی میچز کھیلنے کا موقع مل سکے۔