Business Recorder - World

امریکی انٹیلی جنس رپورٹس، ایرانی میزائلوں سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ مبالغہ آمیز قرار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر سوالات اٹھ گئے ہیں کہ ایران جلد ہی ایسا میزائل تیار کر لے گا جو امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس سے واقف تین ذرائع کے مطابق صدر کے اس بیان کی موجودہ خفیہ معلومات سے تائید نہیں ہوتی اور یہ دعویٰ مبالغہ آمیز معلوم ہوتا ہے، جس سے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے جواز کے ایک حصے پر شکوک پیدا ہوئے ہیں۔

منگل کو کانگریس سے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ تہران ایسے میزائلوں پر کام کر رہا ہے جو جلد امریکہ تک پہنچ سکیں گے۔ انہوں نے امریکی عوام کے سامنے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے اس خطرے کو نمایاں کیا۔

تاہم دو ذرائع نے بتایا کہ 2025 کی غیر خفیہ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس جائزے کے مطابق ایران کو اپنے موجودہ سیٹلائٹ لانچ وہیکلز کی بنیاد پر عسکری طور پر قابلِ عمل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کرنے میں 2035 تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔