Business Recorder - Pakistan

بلوچستان کے علاقے ژوب میں سینیٹائزیشن آپریشن، 10 دہشت گرد مارے گئے
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

جمعرات کو جاری آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق یہ کارروائی 25 فروری کو اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کے تسلسل میں کی گئی جو 24 فروری کو اسی ضلع میں کیا گیا تھا، جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم  فتنہ الخوارج  سے وابستہ مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں جامع کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ  آپریشن کے دوران فورسز نے مختلف راستوں پر خوارج کا پیچھا کیا اور ان کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ پاک فوج کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ علاقے سے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ وژن  عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی بیخ کنی تک جاری رہے گی۔