Business Recorder - Sports

مسلسل تنقید کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہو رہی ہے، سری لنکن کپتان شناکا کا اعتراف
سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر ہونے والی مسلسل تنقید ان کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔ بدھ کو گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد شناکا نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والی سری لنکن ٹیم کو ایونٹ سے قبل انگلینڈ کے خلاف عبرتناک شکستوں اور ناقص تیاریوں پر شائقین اور مبصرین کی جانب سے شدید نکتہ چینی کا سامنا تھا۔ 2014 کی چیمپئن ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

شناکا نے ٹیم کی  شرمناک کارکردگی پر مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ منفی ماحول اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اب حکام کو مداخلت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹرز تو مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن باہر بہت زیادہ منفی باتیں ہو رہی ہیں۔ ہم تو کھیل کر چلے جائیں گے، لیکن مستقبل میں آنے والے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کے لیے بہتر ہوگا اگر حکومت اس منفی پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے کچھ کرے۔

کپتان نے انجری کے مسائل کو بھی شکست کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وانندو ہسرنگا، متھیشا پتھیرانا اور احسان ملنگا جیسے اہم باؤلرز کی عدم دستیابی نے ٹیم کو کمزور کیا۔ انہوں نے فٹنس کو ناقابلِ سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ فٹنس کے مسائل کی وجہ سے اچھے نتائج حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

سابق کپتان کمار سنگاکارا نے بھی ٹیم کی حالتِ زار پر تبصرہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سری لنکا کرکٹ کی دنیا میں اپنی اہمیت کھو رہا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ کرکٹ کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور اگر ہم نے خود کو نہ بدلا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔