Business Recorder - Sports

2026 کے ورلڈ کپ کے شائقین کے لیے کوئی خطرہ نہیں، صدر میکسیکو
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبوم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے آنے والے شائقین کو  کوئی خطرہ نہیں ۔ یہ بیان ملک کے مطلوب ترین کارٹیل لیڈر  ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد جلیسکو سمیت مختلف ریاستوں میں پھوٹنے والے تشدد کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

صدر نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز حالات کو معمول پر لانے کے لیے سرگرم ہیں اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے سیکیورٹی کی تمام ضمانتیں موجود ہیں۔

دوسری جانب فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میکسیکو کی میزبانی کے حوالے سے  پرسکون  ہیں اور ایونٹ شاندار ہوگا۔ فیفا کے ترجمان نے تصدیق کی کہ وہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

جلیسکو کے گورنر پابلو لیموس نے بھی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو سے کوئی وینیو ختم نہیں کیا جا رہا۔ یاد رہے کہ میکسیکو میں ورلڈ کپ کے 13 میچز کھیلے جانے ہیں، جن میں سے 4 گواڈلہارا میں ہوں گے۔ صدر شینبوم نے اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں کے ردعمل میں تشدد ہو سکتا ہے، لیکن ہماری ترجیح امن ہے، جنگ نہیں۔