Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.51 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.52 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک اسٹاف مشن 25 فروری سے 11 مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا، تاکہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے جائزے اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت دوسرے جائزے پر مذاکرات کیے جاسکیں۔

آئی ایم ایف کا مشن اپنے مذاکرات کا آغاز کراچی میں اسٹیٹ بینک کے حکام کے ساتھ کرے گا جس کے بعد وہ اگلے ہفتے اسلام آباد منتقل ہو جائے گا جہاں حکومت کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت ہوگی۔

یہ مشن جولائی تا دسمبر 2025 کے عرصے کے لیے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا اور ای ایف ایف کے ساتھ ساتھ آر ایس ایف کے تحت اگلی قسط کے اجرا کے لیے مذاکرات شروع کرے گا۔

مزید برآں بدھ کو لڑکھڑاتا ہوا جاپانی ین دو ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب ہی رہا۔ یہ صورتحال اس رپورٹ کے بعد پیدا ہوئی جس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم سانے تاکائیچی نے سینٹرل بینک کے سربراہ سے کہا ہے کہ انہیں مستقبل میں شرحِ سود میں اضافے پر تحفظات ہیں۔ دوسری جانب، چینی یوآن کی مسلسل بڑھتی ہوئی قدر نے ڈالر پر دباؤ برقرار رکھا۔

ایشیائی مارکیٹ کے آغاز پر تاجروں کی نظریں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب پر مرکوز تھیں۔ افراطِ زر (مہنگائی) میں اضافے کے باعث شرحِ سود بڑھنے کے خدشات نے آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں 0.3 فیصد اضافہ کردیا اور یہ 0.7074 ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ سست آغاز کے حامل سیشن میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کرنسی رہی۔

یورو 1.1776 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) 1.35 ڈالر کی سطح پر برقرار رہے۔ دوسری جانب راتوں رات جاپانی ین کی قدر میں 0.8 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور یہ ڈالر کے مقابلے میں 156.28 تک گر گیا، تاہم بعد میں تھوڑی بہتری کے ساتھ 155.88 پر آگیا۔اسی طرح یو اے ای درہم کے مقابلے میں روپیہ خریداری میں 2 پیسے گرا جبکہ سعودی ریال کے مقابلے میں خریداری اور فروخت دونوں میں 1 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ریال کی قیمتیں بالترتیب 74.76 اور 75.38 روپے رہیں۔

اسی دوران تیل کی قیمتیں جو کرنسی کی برابری کا ایک اہم اشاریہ ہیں بدھ کو سات ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی تنازعے کے خطرے نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے جس سے سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، حالانکہ فریقین کے درمیان جمعرات کو مذاکرات ہونے والے ہیں۔

برینٹ فیوچرز 45 سینٹس یا 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 71.22 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے تھے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی  فیوچرز 42 سینٹس یا 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 66.05 ڈالر تک پہنچ گئے۔

بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 279.51 روپے اور قیمت فروخت 279.71 روپے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے نے ڈالر کے مقابلے میں خریداری میں 1 پیسے کی بہتری دکھائی جبکہ فروخت کی قیمت مستحکم رہی، جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 279.97 اور 280.56 روپے پر بند ہوئیں۔