Business Recorder - Pakistan

اٹلی کا پاکستانی ہنرمندوں کو 10 ہزار 500 ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان
اٹلی پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کے لئے قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے کی غرض سے 10 ہزار 500 ورک ویزے جاری کرے گا۔

اس با ت کا اعلان اطالوی وزیر داخلہ ماتیو پیانٹیدوسی (Matteo Piantedosi ) نے روم میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں کیا۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان داخلی سلامتی کے تعاون کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی کی درخواست پر پاکستانی سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو اٹلی کے لیے ویزا استثنیٰ دے دیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق اطالوی وزیر داخلہ نے یاد دہانی کرائی کہ سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا استثنیٰ کا یہ معاملہ گزشتہ ملاقات میں بھی اٹھایا گیا تھا۔

ملاقات میں منشیات ، اسمگلنگ، دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے اطالوی ہم منصب کو غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی کی وجہ سے غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی آئی ہے۔

دریں اثنا ماتیو پیانٹیدوسی نے غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے غیر قانونی ہجرت، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے حوالے سے پاکستانی اداروں کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے کیلئے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزا شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اطالوی وزیر داخلہ  نے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

اس موقع پر اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور سینئر پولیس افسران عابد خان اور سہیل چوہدری بھی موجود تھے۔