Business Recorder - Business & Finance

سرکولر ڈیٹ پلان: او جی ڈی سی کو سود کی مد میں 7.73 ارب روپے کی آٹھویں قسط موصول
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے بدھ کو بتایا کہ اسے پاور ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ایچ ایل) سے 7.725 ارب روپے موصول ہوئے ہیں، جو حکومت کے گردشی قرضوں کے تصفیے کے منصوبے کے تحت سود کی مسلسل آٹھویں ماہانہ ادائیگی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سود کی مجموعی رقم جو 92 ارب روپے ہے، بارہ برابر ماہانہ اقساط میں ادا کی جانی ہے جس کا آغاز جولائی 2025 سے ہو چکا ہے۔

اس قسط کی وصولی توانائی  شعبے میں گردشی قرضوں کے حل کے لیے حکومتِ پاکستان کے اقدام کے تحت مسلسل پیشرفت کی عکاسی کرتی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کو 24 جنوری 2026 کو 7.725 ارب روپے کی ساتویں قسط موصول ہوئی تھی۔

سال 2024 میں گردشی قرضوں کے تصفیے کے منصوبے کے حصے کے طور پر، حکومت نے او جی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دی تھی، جو پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ پرائیویٹ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس میں کمپنی کی سرمایہ کاری کی اصل رقم کو ظاہر کرتی ہے۔

حکومت نے جولائی 2025 سے شروع ہونے والی بارہ برابر اقساط میں 92 ارب روپے کے سود کی واپسی کی بھی منظوری دی تھی۔

او جی ڈی سی ایل  کو 23 اکتوبر 1997 کو کمپنیوں کے آرڈیننس 1984 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہے) کے تحت بطور کمپنی رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

کمپنی کا قیام تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ان کی ترقی کے لیے عمل میں لایا گیا تھا جس میں تیل اور گیس کی پیداوار اور فروخت کے علاوہ وہ تمام متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں جو اس سے قبل آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن سرانجام دے رہی تھی جس کا قیام 1961 میں عمل میں آیا تھا۔