Business Recorder - Business & Finance

پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا ایشیا پیٹرولیم کی پائپ لائن استعمال کرنے کے لیے 20 سالہ معاہدہ
پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سنرجیکو پی کے لمیٹڈ (سی پی ایل) نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ایشیا پیٹرولیم لمیٹڈ (اے پی ایل) کے ساتھ ہیڈ آف ٹرمز معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ اس معاہدے کے تحت سنرجیکو 20 سال کی مجوزہ مدت کے لیے ایشیا پیٹرولیم کے 14 انچ  پر مشتمل پائپ لائن سسٹم کو استعمال کرسکے گی۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے تحت سنرجیکو (سی پی ایل) کی ریفائنریز سے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل تک ترسیل ممکن ہو سکے گی، جس سے آگے وائٹ آئل پائپ لائن (ڈبلیو او پی) سسٹم اور پورٹ قاسم پر واقع اسٹوریج ٹرمینلز تک رسائی حاصل ہوگی۔

معاہدے میں پائپ لائن کے ذریعے ترسیل کیلئے طے شدہ تجارتی اور ریگولیٹری فریم ورک (قانونی ڈھانچے) کی وضاحت کی گئی اور اس میں حتمی معاہدوں کی تکمیل پر غور کیا گیا ہے جو مخصوص پیشگی شرائط کی پاسداری سے مشروط ہیں،  ان شرائط میں ضروری حکومتی اور ریگولیٹری منظوریوں کا حصول اور کنیکٹیویٹی کے عمل کی تکمیل شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق مجوزہ انتظام کے نتیجے میں روڈ ٹرانسپورٹ پر انحصار کم ہوگا، جس سے سڑکوں پر ٹریفک دباؤ اور حادثات کے خطرات میں بھی کمی متوقع ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ یہ انتظام ریفائنری سے ٹرمینل تک براہ راست رابطے اور وائٹ آئل پائپ لائن  سسٹم تک رسائی کے ذریعے سپلائی چین کی پائیداری  میں بھی اضافہ کرے گا۔

سنرجیکو پی کے  آئل ریفائننگ اور مارکیٹنگ کی صنعتوں میں عمودی طور پر مربوط  ہے اور یہ اپنا خام تیل کا ٹرمینل بھی رکھتی ہے اور اسے خود ہی چلاتی ہے۔

کمپنی اپنی نصب شدہ صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بھی چلاتی ہے، اس کے علاوہ ملک میں خام تیل کے ذخیرہ کرنے والے سب سے بڑے ٹینک اور پیٹرول پمپس کا وسیع نیٹ ورک بھی اسی کی ملکیت ہے۔

سنرجیکو پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی 1995 میں رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ اس سے قبل اسے بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔