Business Recorder - Pakistan

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مسلسل آمد کا رجحان برقرار ہے، ایس ای سی پی
پاکستان میں گزشتہ تین برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا تسلسل برقرار رہا، جس سے ملکی معیشت میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کا اظہار ہوتا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 سے 2025 کے درمیان غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مقامی کمپنیوں میں حصص کی خریداری کے ذریعے 40.7 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں کام شروع کر چکی ہیں جبکہ 19 کمپنیوں نے اپنا کاروبار سمیٹا، یوں بین الاقوامی کاروباری اداروں کی آمد کا رجحان مثبت رہا۔ توانائی، لاجسٹکس، آئی ٹی، زراعت، ٹیلی کمیونی کییشن، معدنیات اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری زیادہ رہی، جو زیادہ تر جوائنٹ وینچرز، حصولی سودوں اور توسیعی منصوبوں کے ذریعے کی گئی۔

توانائی کے شعبے میں سعودی آرامکو، وافی انرجی، گنوَر گروپ، ترکش پٹرولیم اور سوکار نے اپنی موجودگی مضبوط کی۔ سعودی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ میں 40 فیصد حصص حاصل کیے، جبکہ وافی انرجی نے شیل پاکستان کے آپریشنز سنبھالے۔ گنوَر گروپ اور ٹوٹل پارکو لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر ٹوٹل انرجیز پاکستان کا حصول کیا۔ دبئی کی پی ٹی اے گلوبل ہولڈنگز نے لوٹے کیمیکل پاکستان میں اکثریتی حصص حاصل کیے۔

لاجسٹکس کے شعبے میں ڈی پی ورلڈ نے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے ساتھ جوائنٹ وینچر قائم کیا۔ ڈیجیٹل معیشت میں بازار ٹیکنالوجیز نے ویم سول پرائیویٹ لمیٹڈ کا حصول کیا جبکہ وقب ڈیٹا کمپنی نے ووٹ ٹیک میں 80 فیصد حصص خریدے۔ ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے ٹیلی نار پاکستان کے آپریشنز حاصل کیے۔

فارماسیوٹیکل شعبے میں فائزر نے اپنا کراچی مینوفیکچرنگ پلانٹ لکی کور انڈسٹریز کو منتقل کیا جبکہ سنوفی نے اپنے اکثریتی حصص مقامی سرمایہ کار کنسورشیم کو فروخت کیے جس کے بعد کمپنی کا نام ہوچسٹ پاکستان لمیٹڈ رکھ دیا گیا۔ زرعی شعبے میں یوریکوم ایس پی اے نے فاطمہ یوریکوم رائس ملز میں 50 فیصد حصص حاصل کیے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں بی وائی ڈی، چیری آٹو موبائل اور این ڈبلیو ٹی این موٹرز نے مارکیٹ میں قدم رکھا۔ کان کنی کے شعبے میں بیرک گولڈ، اسٹریٹیجک میٹلز یو ایس اور نووا منرلز یو ایس نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس وقت ایک ہزار ایک سو ستاون غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ اور فعال ہیں، جو ملکی معیشت میں وسیع کثیرالقومی موجودگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026