Business Recorder - Business & Finance

ای سی سی نے نظرثانی شدہ بنیادی قیمتوں پر 5 لاکھ ٹن گندم کی فروخت کی منظوری دے دی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے  پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کو نظرثانی شدہ بنیادی قیمتوں پر مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں منعقدہ اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے زائد گندم کے اسٹاک کو ٹھکانے لگانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

ای سی سی کو بتایا گیا کہ اس سے قبل منظور شدہ قیمتوں پر گندم فروخت کرنے کی کوشش کم بولیوں کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ موجودہ اسٹاک کی صورتحال اور اس پر آنے والے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر کمیٹی نے  فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ کی بنیاد پر 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فروخت کی اجازت دی۔

نظرثانی شدہ قیمتوں کے تحت مقامی گندم کی بنیادی قیمت 4,150 روپے فی 40 کلوگرام اور درآمدی گندم کی قیمت 3,800 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

کمیٹی نے ختم شدہ ادارے  پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ(پاک پی ڈبلیو ڈی) کے تحت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے منصوبوں کے لیے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی۔ یہ رقم پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو مخصوص جاری اسکیموں کے لیے منتقل کی جائے گی۔

مزید برآں ای سی سی نے  سنیرجیکو پی کے لمیٹڈ کے ساتھ سیٹلمنٹ ڈیڈ پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لیا۔ یہ رپورٹ پیٹرولیم لیوی کی ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے ای سی سی کی سابقہ ہدایات پر جمع کرائی گئی تھی۔ تاہم کمیٹی نے اس ہدایت کے ساتھ یہ سمری واپس کر دی کہ آئندہ اجلاس میں اس پر مزید جامع پریزنٹیشن دی جائے۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔