Business Recorder - Business & Finance

امریکہ میں نئے درآمدی ٹیکسوں کا اطلاق، شرح 10 فیصد مقرر
امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے مطابق منگل سے ان تمام درآمدی اشیاء پر 10 فیصد نیا ٹیرف نافذ کر دیا گیا ہے جو کسی رعایت  کے زمرے میں نہیں آتی ہیں۔ یہ وہی شرح ہے جس کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو کیا تھا، باوجود اس کے کہ ایک دن بعد انہوں نے اسے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ نیا اقدام امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس نے صدر کے سابقہ ٹیرف پروگرام کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کر دیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ صدر نے معاشی ہنگامی قانون کے تحت بلند شرح کے ٹیرف لگا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالتی حکم کے بعد پرانے ٹیرف، جن کی شرح 10 سے 50 فیصد تک تھی کی وصولی روک دی گئی ہے، تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ کمپنیوں کو پہلے سے ادا شدہ رقم واپس ملے گی یا نہیں۔

ٹیرف کی شرح 15 کے بجائے 10 فیصد رکھنے سے امریکی تجارتی پالیسی کے حوالے سے الجھن پیدا ہوئی ہے اور اس کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اس پر مزید روشنی ڈال سکتے ہیں۔ موجودہ ٹیرف  سیکشن 122 کے تحت لگائے گئے ہیں جو ادائیگیوں کے توازن میں خسارے کو دور کرنے کے لیے صدر کو 150 دنوں تک ٹیکس لگانے کا اختیار دیتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ان ممالک کو بھی خبردار کیا ہے جو امریکہ کے ساتھ سابقہ تجارتی معاہدوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یکطرفہ ٹیرف کی پالیسی ترک کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔