Business Recorder - Pakistan

قطر کی پاکستان کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش
قطر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے جس میں نجی شعبے کے تعاون کو بڑھانے اور کاروباری اداروں کے مابین (بی ٹو بی) مضبوط تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق یہ پیشرفت منگل کو قطر کے وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السيد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سامنے آئی ۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کا جائزہ لیا اور پاکستان اور قطر کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفت  پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر احمد بن محمد السيد جو پاک قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی ہیں نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے میں قطر کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خاص طور پر زرعی مصنوعات، اشیائے خورونوش اور ویلیو ایڈڈ اشیاء کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے اور قطر کیلئے پاکستان کی برآمدات میں تنوع لانے کی اہمیت پر زور دیا.

وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے کی جانے والی دوستانہ اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کاری میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

دونوں اطراف نے پاک قطر جوائنٹ منسٹریل کمیشن کے چھٹے سیشن کے فیصلوں پر عملدرآمد  کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور پہلے سے طے شدہ فیصلوں پر عمل پیرا ہونے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس تجاویز پر غور کرنے کی خاطر ماہِ رمضان کے اندر دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق اس ملاقات نے پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیر کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی بھی شیڈول (پروگرام) ہیں۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون بڑھانے، توانائی کی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

توقع ہے کہ دونوں فریقین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ہنرمند افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی غور کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور کثیر جہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ممالک کی قیادت کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔