Business Recorder - World

ایران میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک
ایران کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر منگل کے روز صوبہ اصفہان کے مرکزی علاقے میں واقع ایک فروٹ مارکیٹ پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت زمین پر موجود دو پھل فروش جان کی بازی ہار گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اصفہان صوبے کے شہر خمینی شہر میں پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر گرنے سے مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایران کو گزشتہ چند برسوں کے دوران متعدد فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے باعث پرزہ جات کی خریداری میں مشکلات پیش آتی ہیں، جس کی وجہ سے پرانے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

چند روز قبل بھی ایک ایرانی لڑاکا طیارہ مغربی صوبے ہمدان میں رات کے وقت تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار دو پائلٹس میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ریاستی نشریاتی ادارے کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔