Business Recorder - Markets - Energy

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، خام تیل سات ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں منگل کو تقریباً سات ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں تاہم معمولی کمی دیکھی گئی، کیونکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے امکانات اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ امریکی تجارتی پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

برینٹ کروڈ کے فیوچرز 9 سینٹ کمی کے ساتھ 71.40 ڈالر فی بیرل پر آگئے، اس سے قبل پیر کے روز قیمت 72.50 ڈالر تک پہنچی جو 31 جولائی کے بعد بلند ترین سطح تھی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 11 سینٹ کمی کے ساتھ 66.20 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا، جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ 67.28 ڈالر تک گیا تھا جو 4 اگست کے بعد بلند ترین سطح تھی۔

اے این زیڈ کے تجزیہ کار ڈینیئل ہائنز کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کے باعث خام تیل کی منڈی دباؤ میں ہے، جبکہ تجارتی کشیدگی نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا۔ امریکا ایران سے اس کا جوہری پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، تاہم ایران نے ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوششوں کی تردید کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں سفارتخانے سے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے، کیونکہ ایران کے ساتھ ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جانب سے ہنگامی ٹیرف منسوخ کیے جانے کے بعد خبردار کیا ہے کہ جو ممالک امریکا کے ساتھ طے شدہ تجارتی معاہدوں سے پیچھے ہٹیں گے، ان پر دیگر قوانین کے تحت زیادہ محصولات عائد کیے جائیں گے۔ ادھر یوکرینی ڈرون حملے میں روس کی دروزبا آئل پائپ لائن سے منسلک پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے رسد متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔