Business Recorder - World

ٹرمپ کی امریکی سپریم کورٹ پر پھر کڑی تنقید، نئے ٹیرف اور تجارتی پابندیوں کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  امریکی سپریم کورٹ کے خلاف  شدید تنقید کا اعادہ کیا ہے۔ یہ تنقید گزشتہ ہفتے عدالت کی جانب سے ان کے وسیع تر ٹیرف پروگرام کے خلاف دیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ٹرمپ نے دیگر ٹیرف اختیارات اور لائسنسوں کے استعمال کا عہد کیا ہے، تاہم اس کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ عدالت نے دیگر بہت سے ٹیرف کی منظوری دے رکھی ہے جنہیں قانونی یقین دہانی کے ساتھ پہلے سے زیادہ طاقتور اور جارحانہ انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہفتے کے روز انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ تمام ممالک سے ہونے والی امریکی درآمدات پر عارضی ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیں گے، جو کہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔ یہ فیصلہ عدالت کے اس فیصلے کے ایک دن بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے معاشی ہنگامی قانون کے تحت بلند ٹیرف لگا کر اپنے صدارتی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے لائسنس فیس  کے استعمال کا بھی اشارہ دیا اور عدالتی فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب امریکی تجارتی پالیسی میں الجھن کے باعث وال اسٹریٹ فیوچرز اور ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ رہا۔

اس عدالتی فیصلے اور ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے تجارتی معاہدے متاثر ہو رہے ہیں۔ چین نے ٹیرف اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ یورپی یونین اپنے معاہدے منجمد کرنے اور بھارت مذاکرات میں تاخیر کرنے والا ہے۔

چیف جسٹس جان رابرٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے اس فیصلے کے ذریعے صدر کے اختیارات کو چیک کرنے کی اپنی طاقت کو دوبارہ واضح کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پیدائشی شہریت  کو محدود کرنے کے کیس میں بھی عدالت کی جانب سے مخالف فیصلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔