Business Recorder - World

بھارت کی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت
بھارت کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تہران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پس نظر  ایران چھوڑ دیں۔

تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ”ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، بھارتی شہری جو اس وقت ایران میں ہیں… کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دستیاب ذرائع آمدورفت بشمول تجارتی پروازوں کے ذریعے ایران چھوڑ دیں۔“

بھارت  کی وزارت خارجہ کا اندازہ ہے کہ ایران میں عمومی طور پر تقریباً 10,000 شہری ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ ” تمام ہندوستانی شہریوں اور پی آئی اوز ( بھارت نژاد افراد) کو احتیاط برتنی چاہئے، احتجاج یا مظاہروں کے علاقوں سے گریز کرنا چاہئے، انہوں  نے مزید کہا کہ ایران میں بھارتی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہئے اور کسی بھی پیش رفت کے لئے مقامی میڈیا کی نگرانی کرنا چاہئے۔“

یہ انتباہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بدھ کو اسرائیل کے ایک شیڈول دورے سے پہلے آیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ مودی کے دورے سے ایک نیا اتحاد قائم کرنے میں مدد ملے گی جس کا مقابلہ کرنے کے لیے انہوں نے ”بنیاد پرست“ مخالف قرار دیا ہے۔

مودی 2017 میں وزیرِاعظم کے طور پر اسرائیل گئے تھے، اور اگلے سال نیتن یاہو نے بھارت کا جوابی دورہ کیا۔

مودی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے دورے کے دوران بات چیت کا ”انتظار“ کر رہے ہیں۔

مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بھارت اسرائیل کے ساتھ پائیدار دوستی کی قدر کرتا ہے، جو اعتماد، اختراع اور امن اور ترقی کے لیے مشترکہ عزم پر قائم ہے۔‘‘

نئی دہلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاع، زراعت، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے شعبوں میں مسلسل تعاون بڑھایا ہے۔

دریں اثناء بھارت خلیجی ممالک اور تہران کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھتا ہے، جس میں ایران کی چابہار بندرگاہ کو ترقی دینا بھی شامل ہے - افغانستان کے لیے تجارتی راستہ، جہاں نئی ​​دہلی نے طالبان حکام کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کیے ہیں۔