Business Recorder - Sports

بھارت کے خلاف شاندار جیت کے بعد جنوبی افریقہ کے حوصلے بلند، نظریں ٹرافی پر جمالیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے خلاف شاندار فتح کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم  کو ٹائٹل کے لیے ایک سنجیدہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اتوار کو احمد آباد میں موجود 80 ہزار تماشائی اس وقت خاموش ہوگئے جب بھارت کو 76 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 2022 سے جاری ورلڈ کپ میں ان کی مسلسل 12 فتوحات  کے سلسلے کو بریک لگ گیا۔

ٹورنامنٹ میں پہلی بار ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم سپرایٹ کے اپنے پہلے میچ میں صرف 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔

ڈیوڈ ملر نے احمد آباد کی سست پچ پر بیٹنگ کا طریقہ سکھاتے ہوئے بھارت کے نامور بیٹنگ لائن اپ کو آئینہ دکھا دیا۔ انہوں نے اس وقت اننگز کی بنیاد رکھی جب جنوبی افریقہ نے پاور پلے میں صرف 20 رنز پر 3 وکٹیں گنوادی تھیں۔

ملر نے ڈیوالڈ بریوس (45) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 97 رنز کی شراکت قائم کی اور صرف 35 گیندوں پر 63 رنزکی شاندار باری کھیلی۔

ان کی اس اننگز نے ٹرسٹن اسٹبس کے لیے وہ پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں سے انہوں نے اننگز کے اختتام پر جارحانہ حملہ کیا اور 24 گیندوں پر 44 رنز بٹورے، جس میں آخری اوور میں بنائے گئے 20 اہم رنز بھی شامل تھے۔

ڈیوڈ ملر نے کہا کہ بھارت کی ناقابلِ شکست ہونے کی چھاپ اب ختم ہو چکی ہے اور اب جنوبی افریقہ جانتا ہے کہ انہیں شکست دی جاسکتی ہے۔

ملر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسان نہیں تھا۔ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ بہت مشکل ہوتا ہے اور ان کی ٹیم اور کھلاڑی غیر معمولی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے اس طرح کے ٹورنامنٹ میں یہ بات اہم ہے کہ ہم سادہ چیزوں پر توجہ برقرار رکھیں، بطور کھلاڑی اپنی حدود میں رہیں، اپنا کام مکمل کریں اور مزید بہتر کرنے کی جستجو جاری رکھیں۔

ملر کا کہنا تھا کہ ہم ایک تجربہ کار ٹیم ہیں۔ بہت سے لڑکے طویل عرصے سے جنوبی افریقہ کے لیے ایک ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور دباؤ کی صورتحال میں یہ تجربہ بہت کام آتا ہے۔

تیز گیند باز مارکو جانسن نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جنہیں لیفٹ آرم اسپنر کیشو مہاراج (3-24) اور ساتھی فاسٹ بولر لونگی نگیدی (0-15) کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔

نگیدی نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں، میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی بدلہ لینے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ یہ (صرف) ایک بڑا میچ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر ہم ٹرافی اٹھا لیتے ہیں، تو وہ اصل بدلہ ہوگا۔

اسی گروپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ پیر کی رات ممبئی میں زمبابوے سے ہوگا۔

جنوبی افریقہ جمعرات کو احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا، جہاں مارکرم کی ٹیم ایک اور فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں اپنی جگہ تقریباً یقینی بناسکتی ہے۔

اسی دن چنئی میں بھارت کا سامنا زمبابوے سے ہوگا، جو پہلے ہی آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دے چکے ہیں، بھارت کے لیے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا ناگزیر ہے۔

اس سے کم کوئی بھی نتیجہ بھارت کو اس نہج پر لے آئے گا جہاں انہیں اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہوگا اور ساتھ ہی دیگر میچوں کے نتائج کے اپنے حق میں آنے پر انحصار کرنا ہوگا۔