Business Recorder - Business & Finance

دودھ کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ، غنی ڈیریز نے آسٹریلیا سے 300 اعلیٰ نسل کی گائے درآمد کرلی
غنی گروپ کے ذیلی ادارے غنی ڈیریز لمیٹڈ نے پیر کو بتایا ہے کہ اس نے آسٹریلیا سے زیادہ دودھ دینے والی 300 گائے کی پہلی کھیپ کامیابی سے درآمد کرلی ہے جو ناسنا  نامی کمپنی نے فراہم کی ہیں۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ یہ کھیپ خوشاب میں واقع کمپنی کے ڈیری فارم (ڈیری فیسیلٹی) پر پہنچ چکی ہے۔

اسٹاک ایکسچینج  کو بھیجے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ درآمد کمپنی کے اس تزویراتی توسیعی منصوبے  کا حصہ ہے جس کا مقصد دودھ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا اور اپنے ڈیری آپریشنز کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

غنی گروپ جس کی بنیاد 1959 میں رکھی گئی تھی، اب ترقی کرکے پاکستان کے صفِ اول اور متنوع ترین کاروباری گروپس میں سے ایک بن چکا ہے۔

گروپ نے نئے شعبوں میں قدم جماتے ہوئے 2020 میں غنی حلال فیڈ مل اور غنی ڈیریز لمیٹڈ جیسے منصوبے شروع کیے جو کچے دودھ کی پیداوار اور فروخت کے کام سے وابستہ ہیں۔

غنی ڈیریز لمیٹڈ  اپنے پیدا کردہ دودھ کی تمام تر مقدار طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے پاکستان کے بڑے ڈیری پروسیسرز (دودھ تیار کرنے والے اداروں) کو فراہم کرتا ہے۔