Business Recorder - Business & Finance

میپل لیف سیمنٹ نے پائنیر کے 88.28 فیصد حصص خرید لیے، کمپنی کا کنٹرول حاصل
میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ (ایم ایل سی ایف) نے پبلک آفر اور حصص کی اضافی خریداری کے بعد پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ (پی آئی او سی) کا انتظامی کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس خریداری کے نتیجے میں میپل لیف کی مجموعی شیئر ہولڈنگ 88.28 فیصد تک پہنچ گئی جس کے بعد پائنیئر سیمنٹ اب اس کی ذیلی کمپنی بن گئی ہے۔

ایم ایل سی ایف نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج  کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ایم ایل سی ایف  یہ اطلاع دیتا ہے کہ پائنیر سیمنٹ (پی آئی او سی) کے 26,623,096 تک عام حصص (جو کہ کل شیئر ہولڈنگ کا 11.72 فیصد بنتے ہیں) کی خریداری اور کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے دی گئی پبلک آفر کے حوالے سے ہم نے سیکیورٹیز ایکٹ 2015 اور لسٹڈ کمپنیز ریگولیشنز 2017 کے تحت تمام قانونی تقاضے پورے کردیے ہیں۔

ایم ایل سی ایف نے مزید بتایا کہ 17 دسمبر 2025 کو ہونے والے شیئر پرچیز ایگریمنٹ (حصص کی خریداری کے معاہدے) کے تسلسل میں، سیمنٹ ساز کمپنی نے 20 فروری 2026 کو پائنیر سیمنٹ  کے مزید 131,820,554 عام حصص بھی خرید لیے ہیں جو کہ کمپنی کی کل حصہ داری کا 58.03 فیصد بنتے ہیں۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ ایم ایل سی ایف اپنے گروپ کے دیگر ملحقہ اداروں  کے ساتھ پہلے ہی 42,082,047 (18.53 فیصد) حصص کی مالک ہے اور حالیہ خریداریوں کے بعد، اب ایم ایل سی ایف اور اس کے ملحقہ اداروں کی مجموعی حصہ داری پائنیر سیمنٹ کے عام حصص اور انتظام میں 88.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کے نتیجے میں پائنیئر سیمنٹ اب میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی بن گئی ہے۔

ایم ایل سی ایف کوہ نور میپل لیف گروپ کی فلیگ شپ کمپنی ہے جو کہ ٹیکسٹائل، سیمنٹ، کیپیٹل مارکیٹس اور صحتِ عامہ کے شعبوں میں کام کرنے والا پاکستان کا ایک مستحکم اور بڑا کاروباری گروپ  ہے۔ میپل لیف سیمنٹ پاکستان کا سب سے بڑا سنگل سائٹ سیمنٹ پلانٹ چلاتی ہے جو گرے سیمنٹ کی چار اور وائٹ سیمنٹ کی ایک پروڈکشن لائن پر مشتمل ہے۔ اس پلانٹ کی کل سالانہ کلنکر پیدا کرنے کی صلاحیت 7.8 ملین ٹن ہے۔

دوسری جانب پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ کو 1986 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ پنجاب میں واقع اپنے پلانٹس کے ساتھ، کمپنی تین پروڈکشن لائنوں پر مشتمل ہے جہاں یہ سیمنٹ تیار اور فروخت کرتی ہے۔ اس نے اپنی پیداواری کارروائیوں کا آغاز 2000 ٹن یومیہ کی صلاحیت سے کیا تھا۔ کمپنی نے 12 میگاواٹ کے ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ اور 24 میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

اس خریداری کی تکمیل پر ایم ایل سی ایف اور پائنیئر سیمنٹ کا مجموعی مارکیٹ شیئر تقریباً 15.5 فیصد ہونے کا تخمینہ ہے جس کے بعد یہ گروپ پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر میں تیسرے بڑے پلیئر کے طور پر سامنے آئے گا۔