Business Recorder - Pakistan

سمندر پار پاکستانیوں کو ہسپانوی ریزیڈنسی کارڈ کے حصول میں تعاون کی حکومتی یقین دہانی
وزارت داخلہ نے سمندر پار پاکستانیوں کو قانونی تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ وزارتِ خارجہ نے ہسپانوی ریزیڈنسی کارڈ کے حصول کے عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہسپانوی ریزیڈنسی کارڈ کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے خصوصی اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اس اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز سالک حسین نے کی۔ اجلاس کے دوران اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ واضح کیا گیا کہ یہ پالیسی سیاسی پناہ گزینوں کے لیے نہیں ہے۔وزارت کے مطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ریزیڈنسی کارڈ جاری کیا جائے گا، جبکہ سات سے آٹھ سال مکمل ہونے پر مستقل رہائش اور شہریت کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

فورم نے درخواست گزاروں کی مشکلات کم کرنے کے لیے دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب الگ الگ کریکٹر سرٹیفکیٹ قابلِ قبول نہیں ہوں گے، بلکہ نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے ایک ہی  نیشنل کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے تصدیق کے عمل کو سادہ اور تیز بنایا جائے اور ہر سطح پر مکمل تعاون یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر سالک حسین نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں کو قانونی حیثیت فراہم کرنا ایک مثبت قدم ہے۔

اجلاس میں اسپین میں پاکستانی سفیر، بارسلونا میں قونصل جنرل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے زوم کے ذریعے شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔