Business Recorder - World

برازیل کے صدر نے ٹرمپ سے تمام ممالک کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کی اپیل کردی
برازیل کے صدر لوئز ایناسیو لولا دا سلوا نے اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ تمام ممالک کے ساتھ یکساں سلوک کریں، جب کہ امریکی صدر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

لولا دا سلوا نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی نئی سرد جنگ یا دوسرے ممالک میں مداخلت نہیں چاہتے اور چاہتے ہیں کہ تمام ممالک کے ساتھ یکساں رویہ اپنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برازیل امریکا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر واپس دیکھنا چاہتا ہے اور اس کے لیے مثبت رویہ اختیار کرے گا۔

امریکی سپریم کورٹ کے  اکثریتی فیصلے میں ججوں نے کہا کہ 1977 کا وہ قانون جس پر ٹرمپ انفرادی ممالک پر اچانک ٹیرف عائد کرنے کے لیے انحصار کر رہے تھے، صدر کو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔

لولا دا سلوا نے کہا کہ وہ کسی اور ملک کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر نہیں کرنا چاہتے، لیکن امید ہے کہ برازیل اور امریکا کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔ 80 سالہ برازیلی رہنما اگلے ماہ واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

لولا دا سلوا نے کہا کہ برازیل امریکا تعلقات کی بحالی کے بعد وہ امن، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کی زندگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ امریکی انتظامیہ نے گزشتہ سال لگائے گئے 40 فیصد ٹیرف میں اہم برازیلی برآمدات کو مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

لولا دا سلوا نے مزید کہا کہ دنیا کو مزید انتشار کی ضرورت نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔ لولا بدھ کے روز بھارت پہنچے تاکہ مصنوعی ذہانت کے اجلاس میں شرکت کریں۔ بھارت اور برازیل نے اہم معدنیات اور نایاب دھاتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور متعدد دیگر معاہدے بھی طے پائے۔