Business Recorder - Pakistan

مشرق وسطیٰ کی زمین پر اسرائیلوں کا حق، پاکستان اور دیگر ممالک نے امریکی سفیر کے بیان کی مذمت کردی
پاکستان اور کئی عرب اور مسلم ممالک نے امریکہ کے اسرائیل میں سفیر کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے، جن میں انہوں نے یہ تجویز دی تھی کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کی زمین، عرب ریاستوں کے علاقوں بشمول مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول قائم کر سکتا ہے۔

مشترکہ بیان میں پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، کویت، عمان، بحرین، لبنان، شام اور فلسطین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، لیگ آف عرب اسٹیٹس (ایل اے ایس) اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹریٹ نے ان بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

بیان میں ان بیانات کو خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

شرکا نے کہا کہ یہ بیانات غزہ تنازع کے پرامن حل اور جامع سیاسی سمجھوتے کی کوششوں کے مخالف ہیں، جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے تجویز کردہ منصوبے شامل ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اپنا موقف دہرایا کہ اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقے یا کسی بھی مقبوضہ عرب زمین پر کوئی حاکمیت نہیں ہے۔

انہوں نے واضح طور پر مغربی کنارے کو غزہ سے الگ کرنے، اس پر قبضہ کرنے یا مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری کے عمل کو بڑھانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا۔

مشترکہ بیان میں خبردار کیا گیا کہ توسیع پسندانہ پالیسیوں اور اس طرح کے عوامی بیانات سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ممالک نے فلسطینی عوام کے خود ارادیت کے حق اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کے قیام کے لیے عزم دہراتے ہوئے تمام عرب زمینوں سے قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔