Business Recorder - World

ٹرمپ نے امریکی عالمی ٹیرف کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا  ہے کہ وہ امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیا پر عالمی ٹیرف کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر رہے ہیں، جو ” فوری طور پر نافذ العمل“ ہوگی۔ یہ اعلان اس پیشرفت کے ایک روز بعد  کیا گیا ہے جب سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے عائد کردہ متعدد بڑے پیمانے کے ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ عدالت کے جمعہ کے روز ” انتہائی امریکا مخالف فیصلے“، جس کے ذریعے ان کے ٹیرف پروگرام کو محدود کیا گیا، کا مکمل جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ درآمدی محصولات کو ” مکمل طور پر مجاز اور قانونی طور پر جانچے گئے“ 15 فیصد کی سطح تک بڑھا رہی ہے۔

ٹرمپ نے جمعہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس درآمدات پر یکطرفہ طور پر ٹیرف عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے، اور انفرادی ججوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عالمی تجارتی جنگ کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا جس نے ایک سال سے دنیا کو غیر یقینی صورتحال میں رکھا ہوا ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ وہ اس ”مضحکہ خیز“ حکم نامے سے مرعوب نہیں ہوں گے، ٹرمپ نے تمام ممالک سے درآمدات پر موجودہ ٹیرف کے علاوہ فوری طور پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، اور بعد ازاں اس کے نفاذ کا بھی اعلان کر دیا۔

قانون انہیں 150 دنوں تک 15 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دیتا ہے، تاہم اس اقدام کو قانونی چیلنجز کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔