Business Recorder - Sports

بابر اعظم کو سست بیٹنگ کی وجہ سے ڈراپ کیا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سست بیٹنگ کی وجہ سے نمیبیا کے خلاف پاکستان کے آخری گروپ میچ سے باہر کر دیا گیا تھا۔

بابر اعظم جو 4,571 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، نمیبیا کے خلاف اس اہم میچ سے باہر رہے جس میں پاکستان نے 3 وکٹوں پر 199 رنز بنائے اور 102 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے اپنی جگہ پکی کی۔

سن 2009 کی چیمپئن ٹیم (پاکستان) ہفتے کو کولمبو میں دوسرے مرحلے کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔

ہیسن نے جمعہ کو پاکستان کے آخری پریکٹس سیشن کے بارش کی نذر ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہ میرا خیال ہے کہ بابر اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ورلڈ کپ کے پاور پلے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے بھی کم ہے، اور واضح طور پر یہ وہ کردار نہیں ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

پاکستان نے گزشتہ سال ایشیا کپ میں بھی اسی وجہ سے بابر اعظم کو باہر رکھا تھا اور بگ بیش لیگ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ کے بعد بابر اعظم کو ایک مخصوص رول کے لیے واپس لائے ہیں۔

ہمارے پاس بہت سے دوسرے آپشنز موجود ہیں جو آکر اننگز کے اختتام پر وہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بابر خود سب سے پہلے اس بات کا اعتراف کرنے والے شخص ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کے پاس مہارتوں کا ایک خاص مجموعہ ہے جس کی ٹیم کو ضرورت ہے لیکن کچھ مواقع ایسے ہوتے ہیں جہاں دوسرے کھلاڑی وہ کردار زیادہ مہارت سے ادا کر سکتے ہیں۔

ہیسن نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرنے کے فیصلے کا بھی دفاع کیا، جنہوں نے تین میچوں میں 101 رنز دیے تھے، جس میں بھارت کے خلاف دو اوورز میں پڑنے والے 31 رنز بھی شامل تھے۔

ہیسن نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ شاہین کی جگہ سلمان مرزا ٹیم میں آئیں گے، اور انہوں نے ناقابل یقین حد تک اچھی بولنگ کی۔ سچی بات تو یہ ہے کہ وہ شاید دوسرے اور تیسرے میچ میں نہ کھیل پانے کی وجہ سے کافی بدقسمت رہے۔

ہیسن ہفتے کو پاکستان کے مدمقابل آنے والی ٹیم کے حوالے سے محتاط تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے حالیہ عرصے میں برصغیر میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے، اس لیے ہمیں (ان کے خلاف) اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔