Business Recorder - Markets

ایشیا پیسیفک شیلٹر سیٹلمنٹ فورم 2026: نیشنل بینک کی خدمات کا اعتراف، ایوارڈ سے نوازا گیا
نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کو حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایشیا پیسیفک شیلٹر سیٹلمنٹس فورم پاکستان 2026 (اے پی ایس ایس ایف پی) میں اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ بینک کی شراکت اور خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ای وی پی و جی ایم کراچی این بی پی محمود اختر ندیم اور ای وی پی و ڈویژنل ہیڈ، ہاؤسنگ فنانس ڈویژن، ریٹیل بینکنگ گروپ محمد ایوب  نے صدر این بی پی رحمت علی حسنی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایوارڈ وصول کیا۔

یہ تقریب سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز (ایس پی ایچ ایف) کے زیراہتمام منعقد کی گئی، جس کا مقصد 2022 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائشی تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

اس اقدام کو کثیر الجہتی شراکت داروں بشمول ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک (آئی ایس ڈی بی) کا تعاون حاصل ہے۔

این بی پی نے اپنی ریٹیل بینکنگ مصنوعات کو اس بین الاقوامی فورم میں موثر انداز میں پیش کیا۔ بینک نے ایک آن سائٹ کیوسک قائم کیا ہے جس کے ذریعے اہم قومی و بین الاقوامی شراکت داروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ بینک کم لاگت ہاؤسنگ اور مالی شمولیت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

فورم میں ایشیا پیسیفک خطے کے 160 سے زائد بین الاقوامی مندوبین، 40 سرکاری نمائندگان اور ملک بھر سے جامعات، میڈیا، سرکاری اداروں اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026