Business Recorder - Pakistan

امریکا کا امن منصوبے میں تعاون پر پاکستان سے اظہارِ تشکر
امریکہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کرنے اور حال ہی میں قائم کردہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ  انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے تاکہ غزہ کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کی مسلسل حمایت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اہم معدنیات کی ترقی اور انسدادِ دہشت گردی میں اپنی تزویراتی شراکت داری کی کلیدی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر نتیجہ خیز گفتگو کرنے پر مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے امن کے فروغ، انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں تیزی لانے اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر ہونے والی بامعنی گفتگو کو بھی سراہا۔

انہوں نے مشترکہ مفادات کے تمام محاذوں پر واشنگٹن کے ساتھ اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسلام آباد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ جمعرات کو واشنگٹن میں ٹرمپ کی زیرِ قیادت بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شرکت کو ایک اعزاز قرار دیا اور غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مستقل امن کا حصول ایک اجتماعی مشن ہے، آج کا دن مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کے لیے تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام آخر کار جنگ زدہ خطے میں طویل مدتی استحکام کا باعث بنے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026