Business Recorder - World

امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا
امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک تاریخی فیصلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی ہنگامی حالات کے لیے بنائے گئے قانون کے تحت عائد کیے گئے وسیع ٹیرف کالعدم قرار دے دیے، جس سے ریپبلکن صدر کو بڑا دھچکا پہنچا اور عالمی معیشت پر بھی اس کے دور رس اثرات متوقع ہیں۔

ججز نے 6 کے مقابلے میں 3 کی اکثریت سے دیے گئے فیصلے میں، جسے قدامت پسند چیف جسٹس جان رابرٹس نے تحریر کیا، ماتحت عدالت کے اس موقف کو برقرار رکھا کہ ٹرمپ نے 1977 کے اس قانون کے استعمال میں اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ متعلقہ قانون، انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ ( آئی ای ای پی اے ) ، صدر کو وہ اختیار فراہم نہیں کرتا جس کے تحت ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

فیصلے میں رابرٹس نے لکھا کہ ” آج ہمارا کام صرف یہ طے کرنا ہے کہ آیا آئی ای ای پی اے کے تحت صدر کو دی گئی ’ درآمدات کو منظم کرنے‘ کی طاقت میں ٹیرف عائد کرنے کا اختیار بھی شامل ہے یا نہیں۔ ایسا نہیں ہے۔“

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس فیصلے پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ڈیموکریٹس اور مختلف صنعتی گروپوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

سپریم کورٹ کی اکثریتی رائے میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ اس نوعیت کی تشریح کانگریس کے اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہوگی اور ” میجر کویسچنز“ نامی قانونی اصول کی خلاف ورزی بھی کرے گی۔

یہ اصول، جسے قدامت پسند ججوں کی حمایت حاصل ہے، اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ حکومت کے ایگزیکٹو برانچ کی جانب سے ” وسیع معاشی اور سیاسی اہمیت“ کے حامل اقدامات کے لیے کانگریس کی واضح منظوری موجود ہو۔ عدالت اس اصول کو اس سے قبل سابق ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن کے بعض اہم ایگزیکٹو اقدامات کو محدود کرنے کے لیے بھی استعمال کر چکی ہے۔

چیف جسٹس جان رابرٹس نے ایک سابقہ عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ صدر کو ٹیرف عائد کرنے جیسے غیر معمولی اختیار کے جواز کے لیے ” کانگریس کی واضح اجازت“ دکھانا ہوگی، اور مزید کہا کہ ” وہ ایسا نہیں کر سکتے۔“

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر کانگریس کا ارادہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کے تحت صدر کو ٹیرف عائد کرنے کا ” واضح اور غیر معمولی اختیار“ دینا ہوتا تو وہ اسے صراحت کے ساتھ بیان کرتی، جیسا کہ وہ دیگر ٹیرف قوانین میں کرتی رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درآمدی اشیا پر عائد ٹیکس یعنی ٹیرف کو اپنی معاشی اور خارجہ پالیسی کا ایک کلیدی ہتھیار بنایا۔ ان ٹیرف اقدامات نے ان کی دوسری مدتِ صدارت کے آغاز کے بعد شروع ہونے والی عالمی تجارتی کشیدگی میں مرکزی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں تجارتی شراکت داروں میں بے چینی، مالیاتی منڈیوں پر اثرات اور عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی۔

سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ ان کاروباری اداروں اور 12 امریکی ریاستوں کی جانب سے دائر قانونی چیلنج پر دیا جو ان ٹیرف اقدامات سے متاثر ہوئے تھے، جن میں سے بیشتر ریاستوں میں ڈیموکریٹ حکومتیں قائم ہیں۔ درخواست گزاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس قانون کے تحت یکطرفہ طور پر درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے غیر معمولی اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

اختلافی نوٹ دینے والے تین جج قدامت پسند کلیرنس تھامس، سیموئل الیٹو اور بریٹ کیوانا تھے۔ جبکہ اکثریتی فیصلے میں چیف جسٹس جان رابرٹس کے ساتھ قدامت پسند جج نیل گورسوچ اور ایمی کونی بیریٹ (جنہیں ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں نامزد کیا تھا) کے علاوہ تین لبرل ججز سونیا سوٹومایور، ایلینا کیگن اور کیتانجی براؤن جیکسن بھی شامل تھیں۔

لبرل ججز نے فیصلے کے اس حصے سے اتفاق نہیں کیا جس میں ” میجر کویسچنز“ اصول کا حوالہ دیا گیا تھا۔

6-3 کی قدامت پسند اکثریت رکھنے والی سپریم کورٹ اس سے قبل بھی جنوری 2025 میں دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی متعدد پالیسیوں کے حق میں ہنگامی بنیادوں پر فیصلے دے چکی ہے، جب ماتحت عدالتوں نے ان اقدامات میں رکاوٹ ڈالی تھی۔

ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف سے آئندہ ایک دہائی کے دوران امریکہ، جو دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے، کے لیے کھربوں ڈالر آمدن متوقع تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 14 دسمبر کے بعد ٹیرف کی وصولیوں کا کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔ تاہم، پین-وورٹن بجٹ ماڈل کے ماہرین اقتصادیات نے جمعہ کو اندازہ لگایا کہ آئی ای ای پی اے کے تحت ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف سے مجموعی طور پر 175 ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی ہوئی تھی۔ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ رقم ممکنہ طور پر واپس کی جانی پڑے گی اگر آئی ای ای پی اے پر مبنی ٹیرف کالعدم قرار پائیں۔

کانگریس کے اختیارات

امریکی آئین صدر کو نہیں بلکہ کانگریس کو ٹیکس اور ٹیرف عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ لیکن ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر تقریباً تمام امریکی تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف عائد کرنے کے لیے آئی ای ای پی اے  کا سہارا لیا۔ ٹرمپ نے دیگر قوانین کے تحت کچھ اضافی ٹیرف بھی عائد کیے جو اس مقدمے کے دائرہ میں شامل نہیں ہیں۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر سے وسط دسمبر تک یہ اضافی ٹیرف ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کی مجموعی آمدنی کا تقریباً ایک تہائی حصہ تھے۔

آئی ای ای پی اے صدر کو قومی ہنگامی حالات میں تجارت کو منظم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر بنے جنہوں نے آئی ای ای پی اے کا استعمال کرتے ہوئے ٹیرف عائد کیے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ صدارت میں واپسی کے بعد ایگزیکٹو اختیارات کی حدوں کو جارحانہ انداز میں بڑھانے میں کتنے فعال رہے، چاہے وہ امیگریشن پر کریک ڈاؤن ہو، وفاقی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی برطرفی، ملکی فوجی تعیناتیاں یا بیرون ملک فوجی آپریشنز ہوں۔

بریٹ کیوانوف، جنہیں ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران نامزد کیا تھا، نے ایک تحریری اختلافی نوٹ میں کہا کہ آئی ای ای پی اے کا متن، تاریخی پس منظر اور سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے ٹرمپ انتظامیہ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا: ”کوٹہ اور پابندیوں کی طرح، محصولات بھی درآمدات کو منظم کرنے کا ایک روایتی اور عام آلہ ہیں۔“ ان کے اختلافی نوٹ میں ججز کلیرنس تھامس اور سیموئل الیٹو نے بھی شامل ہو کر تائید کی۔

کیوانوف نے مزید کہا: ”یہاں زیرِ بحث ٹیرف دانشمندانہ پالیسی ہو سکتا ہے یا نہ ہو، لیکن متن، تاریخ اور سابقہ عدالتی فیصلوں کے اعتبار سے یہ واضح طور پر قانونی ہیں۔ میں احترام کے ساتھ اختلافی رائے پیش کرتا ہوں۔“

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ فیصلہ موجودہ تجارتی معاہدوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

کیوانوف کے مطابق: ”چونکہ آئی ای ای پی اے کے ٹیرف نے چین، برطانیہ اور جاپان سمیت غیر ملکی ممالک کے ساتھ کھربوں ڈالر مالیت کے تجارتی معاہدوں کو ممکن بنایا، اس لیے عدالت کا یہ فیصلہ مختلف تجارتی سودوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔“

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ٹیرف اقدامات کو امریکہ کی معاشی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا اور پیش گوئی کی کہ ان کے بغیر ملک دفاع سے محروم اور تباہ ہو جائے گا۔ نومبر میں انہوں نے صحافیوں سے کہا تھا کہ ان کے ٹیرف کے بغیر ” باقی دنیا ہم پر ہنسے گی کیونکہ انہوں نے برسوں تک ہمارے خلاف ٹیرف استعمال کیے اور ہم سے فائدہ اٹھایا۔“ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ سے دیگر ممالک، بشمول چین نے بھی غلط فائدہ اٹھایا۔

کینیڈین چیمبر آف کامرس کی صدر اور سی ای او کینڈیس لینگ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی نوعیت کا ہے، امریکی تجارتی پالیسی کا از سر نو آغاز نہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا: ”کینیڈا کو تیار رہنا چاہیے کہ تجارتی دباؤ کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے نئے اور زیادہ سخت طریقے استعمال کیے جائیں، جو ممکنہ طور پر وسیع اور زیادہ مخل اثرات کے حامل ہوں۔“

سپریم کورٹ میں گزشتہ سال نومبر میں اس کیس کی سماعت کے بعد، ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عدالت ٹیرف کے خلاف فیصلہ دے تو وہ متبادل اقدامات پر غور کریں گے اور ” ہمیں ’گیم  ٹو‘ پلان تیار کرنا ہوگا۔“

اسکاٹ بیسینٹ اور دیگر انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ امریکہ ٹرمپ کے زیادہ سے زیادہ ٹیرف کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر قانونی جواز استعمال کرے گا۔ ان میں شامل ہیں ایک ایسا قانونی شق جو درآمد شدہ اشیا پر ٹیرف کی اجازت دیتی ہے جو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، اور ایک اور شق جو امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے تعین کے مطابق ایسے تجارتی شراکت داروں کے خلاف جوابی اقدامات بشمول ٹیرف کی اجازت دیتی ہے جنہوں نے امریکی برآمد کنندگان کے ساتھ غیر منصفانہ تجارتی طریقے استعمال کیے۔

تاہم، ان متبادلات میں وہ لچک اور سخت کارروائی کی طاقت موجود نہیں جو آئی ای ای پی اے ٹرمپ کو فراہم کرتا تھا، اور یہ ممکنہ طور پر ان کے ٹیرف کے مکمل دائرہ کو بروقت دہرانے کے قابل نہیں ہو سکتے۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے اس فیصلے کو ” ہر امریکی صارف کے بجٹ کے لیے فتح“ قرار دیا اور کہا: ” ٹرمپ کا غیر قانونی ٹیرف ٹیکس اب کالعدم ہوگیا۔ انہوں نے حکمرانی فرمان کے ذریعے کرنے کی کوشش کی اور خاندانوں پر بوجھ ڈال دیا۔ اب کافی انتشار ہو چکا۔ تجارتی جنگ ختم کریں۔“

ڈیموکریٹک سینیٹر ایلیزابتھ وارن نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد کئی سوالات لا جواب رہ گئے ہیں۔

ایلیزابتھ وارن نے کہا: ”عدالت نے ان تباہ کن ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا، لیکن صارفین اور کئی چھوٹے کاروباروں کے لیے کوئی قانونی ذریعہ موجود نہیں کہ وہ پہلے سے ادا شدہ رقم واپس حاصل کر سکیں۔ اس کے بجائے، بڑے کارپوریشنز اپنے وکلاء اور لابیسٹ کی فوج کے ساتھ ٹیرف کی واپسی کے لیے مقدمہ کر سکتے ہیں اور پھر یہ رقم بس اپنے لیے رکھ سکتے ہیں۔“

مزید اثر و رسوخ

کسی بھی تجارتی شراکت دار کی اشیاء پر فوری طور پر ٹیرف عائد کرنے کی ٹرمپ کی صلاحیت، کسی قومی ہنگامی حالت کے اعلان کے تحت، نے دیگر ممالک کے مقابلے میں ان کا اثر و رسوخ بڑھا دیا۔ اس سے عالمی رہنما واشنگٹن پہنچنے پر مجبور ہوئے تاکہ ایسے تجارتی معاہدے حاصل کیے جائیں جن میں اکثر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری یا امریکی کمپنیوں کے لیے بہتر مارکیٹ رسائی کی ضمانت شامل ہوتی تھی۔

تاہم، امریکی خارجہ پالیسی میں ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے ٹرمپ نے کئی ممالک، بشمول طویل عرصے سے نزدیک ترین اتحادیوں کو ناراض کر دیا۔

تاریخی طور پر، آئی ای ای پی اے کا استعمال دشمنوں پر پابندیاں لگانے یا ان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے کیا جاتا رہا، نہ کہ ٹیرف عائد کرنے کے لیے۔ قانون میں واضح طور پر لفظ “ٹیرف” شامل نہیں ہے۔ ٹرمپ کے محکمہ انصاف نے دلیل دی تھی کہ آئی ای ای پی اے صدر کو ٹیرف لگانے کی اجازت دیتا ہے کیونکہ اس میں انہیں درآمدات کو “منظم” کرنے کی طاقت دی گئی ہے تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹا جا سکے۔

کانگریس کے بجٹ آفس کے اندازے کے مطابق اگر تمام موجودہ ٹیرف برقرار رہیں، بشمول آئی ای ای پی اے کے تحت عائد شدہ محصولات، تو آئندہ ایک دہائی میں یہ سالانہ تقریباً 300 ارب ڈالر کی آمدنی پیدا کریں گے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025 میں امریکی کسٹم ڈیوٹی کی کل وصولیاں ریکارڈ  195 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو 30 ستمبر کو ختم ہوا۔

2 اپریل کو، جس دن ٹرمپ نے اسے ”لبریشن ڈے“ قرار دیا، صدر نے اعلان کیا کہ وہ زیادہ تر امریکی تجارتی شراکت داروں سے درآمد کی جانے والی اشیا پر ”باہمی“ محصولات عائد کریں گے، اور آئی ای ای پی اے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے امریکی تجارتی خسارے سے متعلق قومی ہنگامی صورتحال قرار دیا، حالانکہ امریکہ دہائیوں سے تجارتی خسارے کا سامنا کر رہا تھا۔

2025 کے فروری اور مارچ میں، ٹرمپ نے آئی ای ای پی اے کے تحت چین، کینیڈا اور میکسیکو پر محصولات عائد کیے، جس میں اکثر استعمال ہونے والی درد کش دوا فینٹینیل اور دیگر غیر قانونی ادویات کی امریکہ میں اسمگلنگ کو قومی ہنگامی صورتحال قرار دیا گیا۔

مراعات حاصل کرنا

ٹرمپ نے اپنے محصولات کا استعمال رعایتیں حاصل کرنے، تجارتی معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات کرنے اور غیر تجارتی سیاسی معاملات میں ناراض ممالک کو سزا دینے کے لیے کیا۔ اس میں شامل ہیں برازیل کی جانب سے سابق صدر جیر بولسونارو کے خلاف قانونی کارروائی، بھارت کی روسی تیل کی خریداری جس سے روس کی یوکرین جنگ کی مالی معاونت ہوتی ہے، اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کا ٹیرف مخالف اشتہار۔

آئی ای ای پی اے کو کانگریس نے منظور کیا اور ڈیموکریٹک صدر جمی کارٹر نے دستخط کیے۔ اس قانون کے تحت صدر کے اختیارات پر پچھلے قانون کے مقابلے اضافی حدیں لگائی گئی تھیں۔

ٹیرف سے متعلق مقدمات میں تین الگ مقدمات شامل تھے۔

واشنگٹن میں قائم  یوایس کورٹ آف اپیل فار دی فیڈرل سرکٹ نے ایک چیلنج میں پانچ چھوٹے کاروباروں کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ دوسرے مقدمے میں ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹیکٹ، ڈیلاویئر، الینوائے، مین، مینیسوٹا، نیواڈا، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگون اور ورمونٹ کے حق میں فیصلہ آیا۔

اس کے علاوہ واشنگٹن میں مقیم ایک وفاقی جج نے خاندانی ملکیت والی کھلونا کمپنی لرننگ ریسورسز کے حق میں فیصلہ دیا۔