Business Recorder - Pakistan

غزہ امن منصوبے کے لیے پاکستانی حمایت اور پیس بورڈ میں شمولیت پرامریکا کی ستائش
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے غزہ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت اور اس حوالے سے قائم کردہ  پیس بورڈ میں شمولیت پر پاکستان کے لیے ستائش کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مارکو روبیو نے تصدیق کی کہ پاکستان نے خطے میں سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری  بیان میں وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری، خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اہم معدنیات کی ترقی میں تعاون پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

مارکو روبیو کے ریمارکس کے جواب میں نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے فروغ، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی توسیع پر ہونے والی بامعنی گفتگو کو سراہتا ہے اور تمام مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

ایک روز قبل  بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا تھا کہ  ہم جو کر رہے ہیں وہ بہت سادہ ہے یعنی امن اسے بورڈ آف پیس کہا جاتا ہے اور یہ سب اسی بارے میں ہے، امن ایک ایسا لفظ ہے جسے کہنا آسان ہے لیکن پیدا کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم اسے (امن کو) پیدا کریں گے۔ ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ہمارے ساتھ موجود ان میں سے بعض رہنماؤں نے میری بہت مدد کی ہے۔

غزہ کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسے  انتہائی پیچیدہ قرار دیا اور اس سلسلے میں امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف اور اپنے داماد جیرڈ کشنر سمیت دیگر کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے بورڈ آف پیس  کو  انتہائی اہمیت کا حامل بورڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقت اور وقار کے لحاظ سے اس جیسا پہلے کچھ نہیں رہا کیونکہ اس میں دنیا کے عظیم ترین لیڈران شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً تمام مدعو کیے گئے افراد نے شمولیت قبول کر لی ہے اور جو باقی ہیں وہ بھی کر لیں گے۔

ٹرمپ نے ریمارکس دیے کہ  کچھ لوگ تھوڑے نخرے دکھا رہے ہیں لیکن یہ نہیں چلے گا۔ آپ میرے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ  وہ سب شامل ہو رہے ہیں، اکثر تو فوری طور پر۔ کچھ کو ہم نہیں چاہتے کیونکہ وہ مسائل پیدا کرنے والے ہیں، ان سے نمٹ لیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زور دیا کہ یہ اب تک کا سب سے باوقار بورڈ ہے اور بڑے کارپوریٹ بورڈز اس کے سامنے کچھ بھی نہیں کیونکہ اس میں عملی طور پر ہر ملک کا سربراہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال ستمبر میں غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے کے سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ صدر ٹرمپ اس  انتہائی اہم اور فوری تفہیم کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہر ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔