Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کا رجحان واپس، 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ سیشن میں شدید فروخت کے دباؤ کے بعد جمعہ کو تیزی کی واپسی ہوگئی جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران یک موقع پر 100 انڈیکس 174,148 کی بلند سطح پر جاپہنچا، بعد ازاں تاجروں کی جانب سے منافع کی وصولی کے باعث تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور یہ اپنی کم ترین سطح 169,592.52 تک گرگیا۔

تاہم مارکیٹ میں خریدوفروخت کے ملے جلے رجحان کے ساتھ بتدریج بحالی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 999.42 پوائنٹس یا 0.58 فیصد اضافے سے 173,169.71 پوائنٹس پربند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے ایک نوٹ میں کہا کہ ہفتے کے آخری کاروباری سیشن میں کچھ استحکام دیکھا گیا کیونکہ حالیہ مندی کے بعد سرمایہ کاروں نے پرکشش قیمتوں  پر حصص کی خریداری اور اپنی پوزیشنز مستحکم کرنے میں دلچسپی دکھائی۔

بروکرج ہاؤس نے مزید بتایا کہ انڈیکس میں سب سے زیادہ مثبت اضافہ اوجی ڈی سی، ایم ایل سی ایف، پی پی ایل، ایس وائے ایس اور ایف ایف سی کی جانب سے دیکھا گیا جنہوں نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 654 پوائنٹس کا حصہ ڈالا۔

ایک اہم پیش رفت میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) منصوبے نے نمایاں سنگِ میل عبور کرلیا جس کے تحت ستمبر 2020 میں آغاز کے بعد سے 10 فروری 2026 تک مجموعی رقوم کا حجم 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کے دباؤ نے بینچ مارک انڈیکس کو نمایاں طور پر نیچے دھکیل دیا۔ اس مندی نے گزشتہ سیشن میں ہونے والے تمام فوائد کو ختم کر دیا، جو مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 172,170.29 پوائنٹس پر بند ہوا جس میں 6,682.81 پوائنٹس یا 3.74 فیصد کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو آل  شیئرز انڈیکس پر تجارت کا حجم گزشتہ سیشن کے 542.98 ملین سے کم ہوکر 537.64 ملین ریکارڈ کیا گیا۔

حصص (شیئرز) کی مالیت گزشتہ سیشن کے 27.36 ارب روپے سے کم ہو کر 23.79 ارب روپے رہ گئی۔

کے-الیکٹرک لمیٹڈ 73.13 ملین حصص کے ساتھ حجم (والیم) کے لحاظ سے سرفہرست رہی جس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام  46.21 ملین حصص اور بینک آف پنجاب  31.62 ملین حصص کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

مجموعی طور پر 475 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے  158 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 257 میں کمی اور 60 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

عالمی سطح پر جمعہ کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ امریکی ڈالر چار ماہ کی بلند ترین ہفتہ وار سطح کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی نقل وحرکت اورپرائیوٹ ایکویٹی کے حصص میں مندی کے باعث عالمی منڈیوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

جاپان کے نکی انڈیکس میں 1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس قمری نئے سال کی تعطیلات کے بعد واپسی پر 0.3 فیصد گرگیا۔

وال اسٹریٹ پر رات گئے تجارت کے دوران نجی ایکویٹی کی لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

ادھر وال مارٹ کے حصص میں تقریباً 1.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو نئے سی ای او جان فرنر کی جانب سے امریکی صارفین کی صورتحال پر محتاط اندازِ فکر ظاہر کرنے کے بعد سامنے آئی۔