Business Recorder - Business & Finance

فیصل بینک کا سال 2025 کیلئے 22.5 ارب روپے منافع کا اعلان
فیصل بینک نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 22.47 ارب روپے کا مجموعی بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ریکارڈ کیے گئے 23.89 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہے۔

جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو فراہم کردہ مالیاتی نتائج کے مطابق فیصل بینک نے 14.80 روپے فی شیئر آمدن (ای پی ایس) کا اعلان کیا جب کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ آمدن 15.74 روپے فی شیئر تھی۔

مزید برآں فیصل بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 2 روپے فی شیئر (یعنی 20 فیصد) حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ڈیوڈنڈ ان عبوری کیش ڈیوڈنڈ کے علاوہ ہے جو پہلے ہی حصص یافتگان کو ادا کیے جا چکے ہیں جن میں مارچ، جون اور ستمبر 2025 کے ختم ہونے والے کوارٹرز کے لیے بالترتیب 15، 15 اور 15 فیصد (کل 45 فیصد) کیش ڈیوڈنڈ شامل ہیں۔

خالص منافع/آمدن 2024 کے 80.56 ارب روپے سے کم ہو کر 2025 میں 69.69 ارب روپے رہ گئی جو کہ 13 فیصد سے زائد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

تاہم بینک کی دیگر ذرائع سے ہونے والی آمدن  میں 65 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 19.62 ارب روپے سے بڑھ کر 2025 میں 32.37 ارب روپے تک جا پہنچی۔

فیصل بینک کا قبل از ٹیکس منافع  2025 میں 48.27 ارب روپے رہا جس میں تقریباً 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، اس عرصے کے دوران بینک نے 25.8 ارب روپے بطور ٹیکس ادا کیے۔

بینک کے مجموعی اثاثے بڑھ کر 1.8 ٹریلین (1800 ارب) روپے تک پہنچ گئے جس میں ڈپازٹس (جمع شدہ رقوم) کے مضبوط اضافے نے اہم کردار ادا کیا۔ فیصل بینک کے مجموعی ڈپازٹس میں سالانہ بنیادوں پر 36.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 1.43 ٹریلین روپے رہے جب کہ مارکیٹ شیئر بھی 3.45 فیصد سے بہتر ہو کر 3.81 فیصد ہوگیا۔

کرنٹ اکاؤنٹس 31.3 فیصد اضافے کے ساتھ 536 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ نیٹ فنانسنگ میں 37.6 فیصد اضافہ ہوا جو 872 ارب روپے رہی جس سے مارکیٹ شیئر 4.2 فیصد سے بڑھ کر 6.1 فیصد ہو گیا جبکہ اے ڈی آر بہتر ہو کر 61.1 فیصد پر آگیا۔ بینک کا کیپٹل ایڈیکویسی ریشو (سی اے آر) 14.0 فیصد رہا جو ریگولیٹری تقاضوں سے کافی بہتر ہے۔ اثاثوں کی کوالٹی میں بھی بہتری آئی اور انفیکشن ریشو  گزشتہ سال کے 3.6 فیصد سے کم ہو کر 2.3 فیصد رہ گئی۔

چیئرمین میاں محمد یونس نے کہا کہ یہ نتائج فیصل بینک کی اسلامی بینکاری کی مضبوط بنیاد، اسٹریٹجک سمت اور صارفین کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

صدر اور سی ای او یوسف حسین نے مزید کہا کہ فیصل بینک بدستور جدت طرازی، محتاط رسک مینجمنٹ (خطرہ شماری) اور اپنے نیٹ ورک، ڈیجیٹل صلاحیتوں اور انسانی سرمائے میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔