Business Recorder - Sports

سپر ایٹ میں جنوبی افریقہ کا بڑا چیلنج سامنے، بھارتی ٹیم مثالی کارکردگی کی تلاش میں
بھارتی کرکٹ ٹیم کا ماننا ہے کہ وہ سپر ایٹ مرحلے کے دوران صحیح وقت پر اپنی بہترین فارم میں واپس آکر  مثالی کھیل پیش کرے گی۔ ٹیم انتظامیہ نے اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما کی مسلسل ناکامیوں کو بھی خاص اہمیت نہیں دی۔ بدھ کو نیدر لینڈز کے خلاف ابھیشیک مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے، تاہم بھارت نے گروپ اے میں اپنی چوتھی جیت کے ساتھ مہم کا کامیاب اختتام کیا۔

ناقابلِ شکست رہنے کے باوجود بھارت کی کارکردگی اب تک زیادہ متاثر کن نہیں رہی۔ اتوار کو احمد آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف سپر ایٹ کے پہلے میچ میں انہیں اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی۔ اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوچیٹ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہم نے اپنا بہترین کھیل نہیں پیش کیا لیکن زیادہ تر کھلاڑی فارم میں آچکے ہیں۔

انہوں نے ابھیشیک شرما کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور نیٹ پر اچھی لے میں نظر آ رہے ہیں، ایسی عارضی ناکامیاں کسی بھی بڑے کھلاڑی کے ساتھ ہو سکتی ہیں۔

بدھ کو مین آف دی میچ قرار پانے والے شیوم دوبے نے بھی ٹیم کے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے خلاف سو فیصد کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت سپر ایٹ میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا سامنا بھی کرے گا۔