Business Recorder - Pakistan

عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل.

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ  بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

عمران خان جو اگست 2023 سے قید ہیں، اس وقت 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 14 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ یہ سزا سرکاری تحائف کی غیر قانونی فروخت، جسے توشہ خانہ کیس بھی کہا جاتا ہے، میں ملنے والی ایک علیحدہ سزا کے بعد سنائی گئی تھی۔ مزید برآں، پی ٹی آئی کے بانی کو 9 مئی 2023 کے پرتشدد فسادات کے سلسلے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت متعدد زیرِ التوا مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا یہ بیان بظاہر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے ان ریمارکس کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ عمران خان کو ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایک مقامی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے بدھ کو کہا کہ نہ تو عمران خان کسی معاہدے کے لیے تیار ہیں اور نہ ہی حکومت ان کے اس سلسلے میں شرائط پوری کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس معاملے میں راستہ نکالنے کی دو سنجیدہ کوششیں کی گئی ہیں جبکہ انہوں نے سابق وزیراعظم کے ضدی رویے کو غیر سیاسی قرار دیا۔

انہوں نے اس موقف پر زور دیا کہ پی ٹی آئی کو کسی پر الزام نہیں لگانا چاہیے کیونکہ انہوں نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ ان کی اپنی پسند ہے۔

مشکلات کا شکار پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور حامیوں کو 2023 میں پاکستان بھر میں ہونے والے 9 مئی کے پرتشدد احتجاج اور جھڑپوں سے متعلق متعدد مقدمات میں مختلف الزامات کا سامنا ہے۔