Business Recorder - World

بھارتی اے آئی سمٹ کو بڑا جھٹکا، بل گیٹس دستبردار، تقریب بدانتظامی اور افراتفری کا شکار
بل گیٹس جمعرات کو بھارت کے اے آئی امپیکٹ سمٹ میں اپنے طے شدہ کلیدی خطاب سے چند گھنٹے قبل دستبردار ہوگئے جس سے اس اہم تقریب کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جو پہلے ہی انتظامی کوتاہیوں، روبوٹ کی خرابی اور ٹریفک کی وجہ سے مندوبین کی شکایات کا شکار تھی۔

گیٹس فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ بل گیٹس اپنا خطاب اس لیے نہیں کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ توجہ اے آئی سمٹ کی کلیدی ترجیحات پر ہی مرکوز رہے۔

محض چند روز قبل فاؤنڈیشن نے ان کی عدم شرکت کی افواہوں کو مسترد کردیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ ان کی شرکت شیڈول کے مطابق ہوگی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو اس تقریب سے خطاب کرنے والے ہیں، ان کے ہمراہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، گوگل کے سی ای او سندر پچائی، اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین اور اینتھروپک کے سی ای او ڈاریو اموڈی بھی شریک ہوں گے۔

بل گیٹس کی غیر حاضری اور اس کے بعد این ویڈیا کے جینسن ہوانگ کی جانب سے شرکت کی ایک اور ہائی پروفائل منسوخی نے اس سمٹ کے آغاز کو مزید مشکل بنادیا۔ اس سمٹ کو گلوبل ساؤتھ (ترقی پذیر ممالک) کے پہلے بڑے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فورم کے طور پر پیش کیا گیا تھا، جہاں بھارت نے عالمی اے آئی گورننس میں خود کو ایک صفِ اول کی آواز کے طور پر منوانے کی کوشش کی تھی۔

بل گیٹس کی جانب سے شرکت کی منسوخی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ امریکی محکمہ انصاف نے کچھ ای میلز جاری کیں، جن میں وفات پا جانے والے فنانسر اور جنسی جرائم کے سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین اور گیٹس فاؤنڈیشن کے عملے کے درمیان ہونے والی خط و کتابت شامل تھی۔

دستاویز ظاہر کرتی ہیں کہ ایپسٹین کی قید کی مدت ختم ہونے کے بعد بل گیٹس اور اس کے درمیان بارہا ملاقاتیں ہوئیں جن کا مقصد گیٹس کی فلاحی سرگرمیوں کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ تعلق محض فلاحی کاموں سے متعلق گفتگو تک محدود تھا اور ایپسٹین سے ملاقات کرنا ان کی ایک غلطی تھی۔

گیٹس فاؤنڈیشن وہ فلاحی ادارہ جسے مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اس وقت کی اہلیہ نے سنہ 2000 میں قائم کیا تھا، عالمی سطح پر صحت کے اقدامات کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔