Business Recorder - Markets

مضبوط ڈالر کے باعث سونے کی قیمتیں گرگئیں
جمعرات کو کم لیکویڈیٹی والی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، ایک روز قبل 2 فیصد سے زائد اضافے کے بعد ڈالر کی مضبوطی نے قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔ سرمایہ کار اب اہم امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں جو فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود میں کمی کے امکانات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

اسپاٹ گولڈ 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,968.10 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ اپریل ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.4 فیصد کم ہو کر 4,987.60 ڈالر پر ٹریڈ ہوئے۔

او سی بی سی کے اسٹریٹجسٹ کرسٹوفر وونگ کے مطابق سونا اس وقت استحکام کے مرحلے میں ہے اور یہ زیادہ تر ایشیائی تعطیلات کے باعث کم لیکویڈیٹی کی عکاسی کرتا ہے، نہ کہ بنیادی عوامل میں کسی بڑی تبدیلی کی۔ چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، تائیوان اور جنوبی کوریا کی مارکیٹیں  نئے قمری سال کی تعطیلات کے باعث بند رہیں۔

امریکی ڈالر ایک ہفتے سے زائد کی بلند سطح کے قریب مستحکم رہا، جس کے باعث ڈالر میں قیمت رکھنے والی دھات دیگر کرنسی رکھنے والوں کے لیے مہنگی ہو گئی۔

جنوری کے فیڈ منٹس کے مطابق پالیسی سازوں نے حالیہ اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے پر تقریباً متفقہ رائے دی، تاہم آئندہ اقدامات پر اختلاف برقرار ہے۔ کچھ ارکان بلند مہنگائی برقرار رہنے کی صورت میں شرح سود بڑھانے کے حق میں ہیں جبکہ دیگر مہنگائی کم ہونے کی صورت میں مزید کٹوتی کی حمایت کر سکتے ہیں۔ مارکیٹوں کی توقع ہے کہ اس سال پہلی شرح سود میں کمی جون میں ہو سکتی ہے۔

سرمایہ کار اب ہفتہ وار بے روزگاری دعووں اور جمعے کو جاری ہونے والی پرسنل کنزمپشن ایکسپنڈیچرز رپورٹ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، جو فیڈ کا پسندیدہ مہنگائی پیمانہ ہے۔ کم شرح سود کا ماحول عام طور پر سونے کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے۔

چاندی 77.18 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، جبکہ پلاٹینم 0.1 فیصد کمی سے 2,069.58 ڈالر اور پیلیڈیم 1,715.93 ڈالر پر برقرار رہا۔