Business Recorder - Business & Finance

فاسٹ کیبلز لمیٹڈ نے آئی پی او سے حاصل فنڈنگ سے توسیعی منصوبہ مکمل کر لیا
فاسٹ کیبلز لمیٹڈ (ایف سی ایل) نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے مینوفیکچرنگ یونٹ میں پلانٹ اور مشینری کی توسیع کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا ہے جس کے لیے فنڈز انیشل پبلک آفرنگ (آئی پی او) سے حاصل کردہ رقم سے فراہم کیے گئے ہیں۔

لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس معلومات کا انکشاف کیا ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس توسیع کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اور جدید ترین (اسٹیٹ آف دی آرٹ) مشینری شامل کی گئی ہے، جس سے آپریشنل کارکردگی، مصنوعات کے معیار اور پیداوار و فراہمی کے اوقات میں بہتری آئے گی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ توسیعی سہولتوں کے مکمل طور پر فعال ہونے کے ساتھ ہی، ایف سی ایل اب مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو زیادہ رفتار اور بھروسے کے ساتھ پورا کرنے، اپنی مسابقتی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار قدر پیدا کرنے کے لیے ایک مستحکم پوزیشن میں آ گئی ہے۔

ایف سی ایل  کا آغاز ابتدائی طور پر 1998 میں ایک پارٹنرشپ (شراکت داری) کے طور پر ہوا تھا، جس کا نام ’فاسٹ کیبلز اینڈ کمپنی‘ رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں، 2008 میں اسے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر کرلیا گیا۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی ہر قسم الیکٹرک وائرز، کیبلز اور کنڈکٹرز کی تیاری اور فروخت ہے۔