Business Recorder - Business & Finance

آف گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس پر 1243 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی لیوی نافذ
پٹرولیم ڈویژن نے آف گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے دسمبر 2025 کے مہینے کے لیے 1,243 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) کے نئے لیوی ریٹ کا اعلان کردیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے آف گرڈ (کیپٹیو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 کے تحت مذکورہ مدت کے لیے اس ریٹ کا تعین کیا ہے۔

یہ لیوی اس ایکٹ کی شق 3  کے تحت وصول کی جائے گی جسے پارلیمنٹ نے رواں برس کے اوائل میں منظور کیا تھا۔

حکومت نے مالی سال 2026-2025 کے دوران اس لیوی کی مد میں 105 ارب روپے ریونیو (آمدن) حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

یہ ایکٹ جو کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے قدرتی گیس اور آر ایل این جی کے استعمال پر لیوی عائد کرتا ہے، اس بات کا پابند بناتا ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم کو لائف لائن صارفین کے علاوہ، تمام کیٹیگریز کے صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف (قیمتوں) میں کمی کے لیے استعمال کیا جائے۔

اگست 2025 کے لیے لیوی کی سابقہ شرح 690 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو  مقرر کی گئی تھی اور قانون کے مطابق اس لیوی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر یہ صنعتی ٹیرف سے 5 فیصد زیادہ ہوگی جو اگست 2025 سے بڑھ کر 10 فیصد، فروری 2026 سے 15 فیصد اور اگست 2026 سے 20 فیصد پر برقرار رہے گی۔

سال 2025 کے ابتدائی مہینوں کے لیے یہ لیوی اپریل میں 570 روپے، مئی میں 550 روپے اور جون میں 402 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026