Business Recorder - Markets

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ، یو ایس ایران مذاکرات کے نتائج پر تاجروں کی نظریں
ایشیائی مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی قیمتیں قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ پچھلے سیشن میں ان میں تقریباً 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔ سرمایہ کار ایک طرف امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں تو دوسری طرف کسی حتمی معاہدے کے امکانات کے بارے میں محتاط ہیں جو سپلائی کے خدشات کو کم کرسکتا ہے۔

برینٹ فیوچرز کی قیمت 23 سینٹس یا 0.34 فیصد اضافے کے ساتھ 67.65 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 19 سینٹس یا 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 62.52 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یہ دونوں قیمتیں اس وقت تقریباً دو ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان منگل کو ان کے دیرینہ جوہری تنازع کے حل کیلئے ہونے والے مذاکرات میں اہم رہنما اصولوں پر مفاہمت طے پا گئی ہے تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئی (حتمی) معاہدہ بالکل قریب یا فوری ہونے والا ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں نے مزید پیشرفت کے امکانات کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی میں قائم تحقیقی ادارے ایس ایس ویلتھ اسٹریٹ کی بانی سوگندھا سچدیوا کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں فنی بنیادوں پر بحالی  کیلئے تیار نظر آتی ہیں، تاہم کسی حتمی معاہدے تک پہنچنا ابھی دور ہے اور مارکیٹیں سفارتی پیشرفت کے تسلسل اور پائیداری کے بارے میں محتاط ہیں۔

دوسری جانب سیاسی مشاورتی گروپ یوریشیا گروپ نے منگل کو اپنے کلائنٹس کے لیے جاری کردہ ایک نوٹ میں کہا ہے کہ اس کے خیال میں اپریل کے آخر تک ایران کے خلاف امریکی فوجی حملوں کا 65 فیصد امکان ہے۔

مارکیٹ کی تمام تر توجہ آج رات جاری ہونے والی امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ  کی ہفتہ وار رپورٹس اور جمعرات کو امریکی محکمہ توانائی کے شماریاتی شعبے انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا پر مرکوز رہے گی۔