Business Recorder - Business & Finance

اینگرو انرجی نے اینگرو پاورجن قادر پور میں 18.53 فیصد حصص فروخت کر دیے، انتظامی کنٹرول برقرار
اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ (ای این جی آر او ایچ) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی اینگرو انرجی لمیٹڈ (ای ای ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ (ای پی کیو ایل) میں اپنے تقریباً 18.53 فیصد حصص 1.5 ارب روپے میں فروخت کر دیے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق اس لین دین کے بعد اینگرو انرجی کے حصص 68.89 فیصد سے کم ہو کر 50.36 فیصد رہ گئے ہیں۔ تاہم کمپنی اب بھی اکثریتی حصص کی مالک رہے گی اور اینگرو پاورجن قادر پور کا انتظامی کنٹرول اسی کے پاس رہے گا۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ حصص کی یہ فروخت 16 فروری 2026 کو 25 روپے فی شیئر کے حساب سے کی گئی۔ اس سودے میں مجموعی طور پر 60 ملین (6 کروڑ) حصص فروخت کیے گئے، جن کی کل مالیت 1.5 ارب روپے بنتی ہے۔

اینگرو پاورجن قادر پور (ای پی کیو ایل) گھوٹکی کے قریب قادر پور میں 217 میگاواٹ کا پاور پلانٹ چلانے والا ایک آزاد بجلی گھر (آئی پی پی) ہے۔ یہ پلانٹ  کمبائنڈ سائیکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو بجلی کی پیداوار کے لیے بنیادی ایندھن کے طور پر  پرمیٹ گیس اور متبادل کے طور پر ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کرتا ہے۔ اس کمپنی کا قیام 2006 میں عمل میں آیا تھا جبکہ اکتوبر 2014 میں اسے اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر کیا گیا تھا۔