Business Recorder - Sports

یوراج سمرا ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے کم عمر سنچری میکر بن گئے
چنئی میں منگل کو کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں کینیڈا کے نوجوان بلے باز یوراج سمرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 65 گیندوں پر 110 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے کم عمر سنچری میکر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کینیڈا کے کپتان دلپریت باجوہ  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے ان کے اوپنرز نے درست ثابت کر دکھایا۔ یوراج  سمرا اور دلپریت باجوہ نے ٹیم کو 14 اوورز میں 116 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کپتان باجوہ 36 رنز بنا کر کائل جیمیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے، لیکن 19 سالہ سمرا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اننگز کی رفتار تیز کر دی۔

یوراج سمرا نے اپنی سنچری صرف 58 گیندوں پر مکمل کی، جس میں 6 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ یہ رواں ٹورنامنٹ کی اب تک کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ وہ آخری اوور میں جیکب ڈفی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔ کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کو سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے 174 رنز کا ہدف درکار ہے۔ اگر نیوزی لینڈ یہ میچ ہار جاتا ہے تو گروپ ڈی سے افغانستان کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہیں گی۔ افغانستان اور کینیڈا کے درمیان گروپ کا آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔