Business Recorder - Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ : شدید دباؤ کا شکار آسٹریلیا اب آئرش قسمت کے سہارے
ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل دو عبرتناک شکستوں کے بعد وائٹ بال کرکٹ کی عالمی طاقت آسٹریلیا کا رعب ختم ہو کر رہ گیا ہے اور اس کے چیمپئن فاسٹ باؤلرز کی عدم موجودگی کا نقصان واضح ہو چکا ہے۔ زمبابوے کے ہاتھوں 23 رنز کی شکست کے بعد کینڈی میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔

مچل مارش کی ٹیم اب مکمل طور پر ’آئرش قسمت‘ کے سہارے ہے،   انہیں ایونٹ میں برقرار رہنے کے لیے پہلے منگل کو آئرلینڈ کی زمبابوے کے خلاف فتح اور پھر جمعرات کو سری لنکا کے ہاتھوں زمبابوے کی شکست درکار ہے۔ مچل مارش نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب سب کچھ آئرلینڈ کی جیت پر منحصر ہے۔

آسٹریلیا کی اس ناکامی کی بڑی وجہ مچل اسٹارک کی ریٹائرمنٹ اور پیٹ کمنز و جوش ہیزل ووڈ کا زخمی ہونا ہے، جس کی وجہ سے ایک دہائی میں پہلی بار ٹیم اپنے مایہ ناز پیس ٹرایو کے بغیر میدان میں اتری ہے۔

ناتھن ایلس جیسے متبادل باؤلرز اور ایڈم زمپا کی وکٹ لیس کارکردگی نے ٹیم کو شدید نقصان پہنچایا۔ دوسری طرف بیٹنگ لائن بھی اسپن کے خلاف بے بس نظر آئی جہاں سری لنکا کے خلاف مارش اور ٹریوس ہیڈ کے 104 رنز کے آغاز کے باوجود پوری ٹیم صرف 77 رنز کے اضافے پر ڈھیر ہو گئی۔