Business Recorder - Pakistan

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے سیکیورٹی ایڈوائزر کا دفاعی و اقتصادی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستانی افواج کے سربراہ (سی ڈی ایف) اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ابوظہبی کے نائب حکمران و متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان نے ملاقات کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے میدان میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق یہ ملاقات ابوظہبی میں ہوئی جس میں دونوں شخصیات نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہائیوں سے پاکستان کی معیشت اور سلامتی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی دیرینہ سرمایہ کاری اور مسلسل تعاون پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں یو اے ای کی قیادت کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تاریخی تعلقات اور مضبوط تزویراتی شراکت داری کے پیش نظر پاکستان کی اپنی سلامتی کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے تمام شعبوں میں اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، تاکہ یہ دونوں برادر ممالک کے مفاد میں ہو اور خطے کے امن و خوشحالی میں معاون ثابت ہو۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اپنی اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہے۔ ایک روز قبل آرمی چیف نے جرمنی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی جس میں عالمی و علاقائی سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات 62 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔

علاوہ ازیں آرمی چیف نے جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ، جرمن چانسلر کے مشیر برائے خارجہ و سیکیورٹی پالیسی گنٹر سوٹر اور جرمن دفاعی افواج کے سربراہ جنرل کارسٹن بریور سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا محور عصری سیکیورٹی مسائل، دوطرفہ دفاعی تعاون اور کثیر جہتی مذاکرات کے ذریعے عالمی امن کا فروغ تھا۔

مزید برآں آرمی چیف نے برازیلی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایڈمرل ریناٹو روڈریگز اور لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل سے بھی نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں جن میں عالمی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔