Business Recorder - Pakistan

کراچی میں آج شام اور کل بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات  نے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر پیر کی شام اور منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شہرِ قائد میں معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے، جس کے باعث بعض اوقات حدِ نگاہ  متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (شام یا رات) اور کل کے دوران دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور کراچی ڈویژن میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا، جس کے اثرات سندھ سمیت دیگر علاقوں تک پھیلیں گے۔ اس سسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگلے دو روز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ  30 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔ بالائی علاقوں میں خنک ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ اس سے قبل 14 فروری کو بھی محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر کی شام پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث 16 فروری کی رات سے 17 فروری تک کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔