Business Recorder - World

ترک صدر کا ابو ظہبی کا دورہ مؤخر، اماراتی صدر کی صحت سے متعلق پیغام حذف
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ ابو ظہبی کا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کر رہے ہیں کیونکہ اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کو خرابی صحت کا مسئلہ درپیش ہے۔ تاہم بعد ازاں یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے حذف کر دیا گیا۔

رجب طیب اردوان کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس کے دوران صدر اردوان نے محمد بن زاید النہیان کی خرابی صحت  پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ صدر اردوان متحدہ عرب امارات کا دورہ بعد کی کسی تاریخ پر کریں گے، جس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

اگرچہ یہ پیغام جلد ہی حذف کر دیا گیا، تاہم ترک سرکاری میڈیا نے اسے نشر کر دیا تھا۔ ترک سرکاری نشریاتی ادارے نے بھی بعد میں اپنی خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی جس میں اماراتی صدر کی صحت کا ذکر کیا گیا تھا۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی، لیکن دورے کی منسوخی یا صحت کے مسئلے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ اماراتی حکام نے بھی صدر کی صحت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

دوسری جانب ہفتے کی شام اماراتی صدر کی ٹیم نے تصاویر جاری کیں جن میں محمد بن زاید النہیان کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ہمراہ مسکراتے اور بظاہر صحت مند دکھایا گیا۔