Business Recorder - Pakistan

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کر دیا، دفتر خارجہ
پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد  ریاستی ملکیت میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں توسیع کی اسرائیلی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترِ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں،جنہیں عالمی برادری کو مسترد کر دینا چاہیے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ قابض قوت کی جانب سے عالمی قوانین کی مسلسل پامالی اور اشتعال انگیز اقدامات خطے میں منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ پیش رفت اسرائیل کے اس حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول سخت کرنے اور آباد کاروں کے لیے زمین کی خریداری آسان بنانے کی منظوری دی گئی جسے فلسطینیوں نے عملی الحاق قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارہ ان علاقوں میں شامل ہے جنہیں فلسطینی اپنی مستقبل کی آزاد ریاست کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، تاہم اس وقت اس کا بڑا حصہ اسرائیلی فوجی کنٹرول میں ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو جنہیں رواں سال انتخابات کا سامنا ہے فلسطینی ریاست کے قیام کو سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔ ان کے حکومتی اتحاد میں شامل کئی ارکان مغربی کنارے کو مکمل طور پر اسرائیل میں ضم کرنے کے حامی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ دفترِ خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔