Business Recorder - Markets

سولر انرجی کی جانب پیش قدمی: بیکو اسٹیل کی یو اے ای کی سسٹر کمپنی سے فنڈنگ کے لیے بات چیت
بیکو اسٹیل لمیٹڈ نے پیر کو بتایا ہے کہ اس کے بورڈ نے شمسی توانائی (سولر پراجیکٹ) میں سرمایہ کاری کے لیے کمپنی کی متحدہ عرب امارات  میں قائم سسٹر کمپنی ’بیکو اسٹیل فیرس اینڈ نان فیرس میٹل ٹریڈنگ ایل ایل سی کے ساتھ فنڈنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع کردیا ہے۔

لِسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

کمپنی شمسی توانائی (سولر پاور) کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بیکو اسٹیل فیرس اینڈ نان فیرس میٹل ٹریڈنگ ایل ایل سی کے ساتھ ایک آرمز لینتھ (آزادانہ کاروباری) سرمایہ کاری یا شراکت داری کا ڈھانچہ تشکیل دے رہی ہے۔

یہ اقدام کمپنی کی اس پالیسی کے عین مطابق ہے جس کے تحت منصوبے کو روایتی سود پر مبنی قرضوں کے بغیر مکمل کرنا اور اپنی شریعہ کمپلائنٹ (شرعی اصولوں کے مطابق) حیثیت کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

گزشتہ ہفتے کمپنی نے بتایا تھا کہ اس نے 5 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کا آغاز کردیا ہے جس سے ماہانہ اوسطاً 6 لاکھ کلو واٹ آور (یونٹ) بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

نوٹس کے مطابق سابقہ معلومات کے تسلسل میں کمپنی یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہی ہے کہ منصوبے کی تعمیر اور اس پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔

پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر شمسی توانائی جو گھریلو اور کاروباری شعبوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔