Business Recorder - Pakistan

سپارکو نے چولستان ریلی 2026 میں درست نیویگیشن فراہم کرنے والا آلہ متعارف کروا دیا
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے چولستان جیپ ریلی 2026 میں پاک-ایس بی اے ایس کے نام سے  جدید نیویگیشن آلہ متعارف کروا کر ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ آلہ سیٹلائٹ پر مبنی آگمنٹیشن سسٹم (ایس بی اے ایس) پر کام کرتا ہے۔

اتوار کو جاری  پریس ریلیز کے مطابق چولستان کے صحرائی اور انتہائی کٹھن حالات میں تیز رفتاری، پیچیدہ راستوں اور بصری رہنمائی کی کمی ڈرائیوروں کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہے۔ تاہم پاک ایس بی اے ایس  نے ریلی کے تمام مراحل کے دوران مقام کی درست نشاندہی، راستے کے استحکام اور سگنلز کی مضبوطی کا بہترین مظاہرہ کیا۔

روایتی جی این ایس ایس  سسٹمز کے مقابلے میں اس آلے نے مقام کی غلطیوں کو نمایاں طور پر کم کیا، جس سے ریسنگ ٹیموں کو صحرائی دوڑ میں انتہائی درست نیویگیشن میسر آئی۔

سپارکو نے واضح کیا کہ اس سسٹم کے فوائد صرف کھیلوں تک محدود نہیں ہیں۔ پاک-ایس بی اے ایس آفات کے دوران امدادی ٹیموں کی درست ٹریکنگ، ٹرانسپورٹ اور بیڑے کی بہتر مینجمنٹ، ہوابازی (ایوی ایشن) کی حفاظت میں اضافے اور نقشہ سازی کے منصوبوں میں اخراجات اور غلطیوں کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس آلے کا کامیاب آغاز پاکستان کی تکنیکی خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو عوامی تحفظ اور قومی سطح پر درست نیویگیشن کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔