Business Recorder - Sports

پاکستان بمقابلہ بھارت صرف ایک عام میچ نہیں، دباؤ ہوتا ہے، سوریا کمار یادو
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم اتوار کو پاکستان کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹاکرے کو کتنا ہی  صرف ایک عام میچ کے طور پر لینے کی کوشش کرے، لیکن یہ اس سے کہیں بڑھ کر ہوگا۔

کولمبو میں جہاں گروپ اے کا یہ بڑا مقابلہ ہونا ہے، نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سوریا کمار نے مزید کہا کہ ظاہر ہے یہ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے، آپ چاہے کتنا ہی کہیں کہ یہ محض ایک اور کھیل ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک بہت بڑا میچ ہے۔

کرکٹ کی دنیا کا یہ سب سے بڑا اور منافع بخش مقابلہ 35,000 تماشائیوں کی گنجائش والے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، جبکہ کروڑوں لوگوں کی جانب سے اسے ٹیلی ویژن پر دیکھے جانے کی توقع ہے۔ اس میچ کے انعقاد کی تصدیق پیر کی رات گئے اس وقت ہوئی جب حکومتِ اسلام آباد نے اس بلاک بسٹر میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے سے یو ٹرن لیا۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے خلاف اکثر نہیں کھیلتے، یہاں تک کہ باقاعدگی سے بھی نہیں کھیلتے لیکن دن کے اختتام پر ہم چیزوں کو سادہ رکھنے اور اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دباؤ تو ہے لیکن یہ ایک بڑا موقع بھی ہے۔ میرے نزدیک  جب آپ پاک بھارت میچ کھیلتے ہیں  تو یہ میچ سے زیادہ اس  خاص موقع کی اہمیت کے بارے میں ہوتا ہے۔

بھارتی کپتان نے اس بات کا واضح جواب نہیں دیا کہ آیا ان کے کھلاڑی میچ کے بعد مصافحہ کریں گے یا نہیں کیونکہ  گزشتہ سال دبئی میں ایشیا کپ کے تین مقابلوں کے دوران بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو نظر انداز کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سسپنس کو کل ختم کروں گا۔ 24 گھنٹے انتظار کریں، ہمیں کھیل پر توجہ دینے دیں جو کہ زیادہ اہم ہے۔

بھارت نے اپنے اعزاز کے دفاع کا آغاز ایک ہفتہ قبل ممبئی میں امریکہ کے خلاف 29 رنز کی سخت جیت سے کیا تھا، جس کے بعد جمعرات کو دہلی میں نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دی، تاہم سوریا کمار نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق اور ان کے منفرد  سلنگ آرم  باؤلنگ ایکشن جس میں گیند پھینکتے وقت ایک طویل وقفہ آتا ہے  سے متعلق مبالغہ آرائی کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا ہم نے اسی طرح کے باؤلرز اور ایکشنز کے خلاف مشق کی ہے لہذا ہم وہی کرنے کی کوشش کریں گے جو ہم نائٹ سیشنز میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

سوریا کمار نے یہ بھی بتایا کہ جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما پیٹ کی تکلیف سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور ان کے کھیلنے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں نے گروپ اے میں اپنے ابتدائی دو میچز جیت لیے ہیں اور اس میچ کی فاتح ٹیم ’سپر ایٹ‘ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔