Business Recorder - Sports

بائیکاٹ کا خطرہ ٹل گیا: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے اسٹیج تیار
پاکستان اور بھارت اتوار کو کولمبو میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ابھی تک اس ہنگامہ خیزحالات کے اثرات محسوس کررہی ہیں جس دوران پاکستان کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی نے جسے بعد میں واپس لے لیا گیا ٹورنامنٹ کے اس سب سے بڑے اور اہم مقابلے کو تقریباً خطرے میں ڈال دیا تھا۔

دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے کرکٹ متاثر ہونے کے بعد جب بھی یہ پڑوسی نیوٹرل مقامات پر آمنے سامنے آتے ہیں تو جذبات عروج پر پہنچ جاتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے ایک اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ساتھ بھی تناؤ بھرے تعلقات نے ورلڈ کپ کے گرد جیو پولیٹکس کو مزید الجھا دیا ہے۔

جب سیکورٹی خدشات کی بنا پر بھارت کا دورہ کرنے سے انکار پر بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو 20 ٹیموں کے مقابلے میں شامل کیا گیا، تو خطے کی بساط پلٹ گئی۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر بھارت کے خلاف گروپ اے کے مقابلے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جس نے اس انتہائی منافع بخش میچ کو خطرے میں ڈال دیا۔

اشتہارات سے حاصل ہونے والی کروڑوں ڈالر کی آمدنی کے ضائع ہونے کے خدشے نے براڈکاسٹرز کو خوفزدہ کردیا۔ اس صورتحال میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پردے کے پیچھے تگ و دو شروع کی اور ہنگامی بنیادوں پر مذاکرات کیے اور بالآخر ایک سمجھوتہ طے کرانے میں کامیاب ہوگئی تاکہ ٹورنامنٹ کے اس سب سے مقبول اور اہم مقابلے کو بچایا جا سکے جس کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مانگ ہے۔

تاہم اگر خالصتاً کرکٹ کی بنیاد پر دیکھا جائے تو یہ رقابت یکطرفہ رہی ہے۔

دفاعی چیمپئن بھارت کا ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پاکستان کے خلاف 7-1 کا ریکارڈ ہے اور انہوں نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران بھی اپنی اس برتری کو ثابت کیا تھا۔

بھارت نے اس ایک ایونٹ میں پاکستان کو تین بار شکست دی جس میں ایک ہنگامہ خیز فائنل بھی شامل تھا جو اشتعال انگیز اشاروں اور مصافحہ نہ کرنے (نظر انداز کرنے) جیسے واقعات کی وجہ سے تلخی کا شکار رہا۔

سابق بھارتی کپتان روہت شرما ’فیورٹ‘ (پسندیدہ ٹیم) کے ٹیگ پر یقین نہیں رکھتے، خاص طور پر جب روایتی حریف آپس میں ٹکرائیں۔

روہت شرما جنہوں نے دو سال قبل بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جتوایا تھا، نے حال ہی میں کہا کہ یہ ایک عجیب و غریب کھیل ہے۔ آپ محض یہ سوچ کر میدان میں نہیں اتر سکتے کہ یہ ہمارے لیے دو پوائنٹس کی یقینی فتح ہے۔ ان پوائنٹس کے حصول کے لیے آپ کو اس مخصوص دن اچھی کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے۔

بھارت کا پلہ بھاری

دونوں ٹیموں نے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز مسلسل دو فتوحات کے ساتھ کیا ہے، اس کے باوجود بھارت کا پلہ واضح طور پر بھاری نظر آتا ہے۔

اوپنر ابھیشیک شرما اور اسپنر ورون چکرورتی اس وقت بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کی عالمی درجہ بندی میں سرِفہرست ہیں۔

تاہم پاکستان کے خلاف میچ میں ابھیشیک کی شرکت مشکوک ہے کیونکہ وہ پیٹ کے انفیکشن سے ابھی تک صحت یاب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے دو میچوں سے بھی باہر رہے تھے۔

دوسری جانب ایشان کشن نے خود کو ٹاپ آرڈر کے ایک اہم ستون  کے طور پر ڈھال لیا ہے، کپتان سوریا کمار یادو فارم میں واپس آ چکے ہیں جبکہ بھارت کی جارحانہ بیٹنگ لائن میں رنکو سنگھ فنشر کے کردار میں پوری طرح ڈھل گئے ہیں۔

اسپنر چکرورتی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اسپن اور پیس یونٹس کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ چمک ٹیم کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

پاکستان کے لیے اوپنر صاحبزادہ فرحان بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں لیکن بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ اب بھی رائے کو منقسم کیے ہوئے ہے۔

کپتان سلمان آغا اسپن بولنگ آل راؤنڈر صائم ایوب پر بھروسہ کریں گے، لیکن ممکنہ ٹرمپ کارڈ آف اسپنر عثمان طارق ہیں جن کے سلینگنگ اور سائیڈ آرم ایکشن نے حریفوں اور مداحوں دونوں کو یکساں طور پر تجسس میں ڈال رکھا ہے۔